یوکرین کے وزیر خارجہ کل اسلام آباد کا سرکاری دورہ کریں گے
اسلام آباد (بیورورپورٹ)یوکرین کے وزیر خارجہ دیمیترو کولیبا کل اسلام آباد کا سرکاری دورہ کریں گے،ترجمان دفتر خارجہ نے کہا وزیر خارجہ دیمیترو کولیبا وزیراعظم شہباز شریف ،وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کریں گے،بیان میں کہا گیا پاکستان اور یوکرین کے درمیان خاص طور پر تجارت، سرمایہ کاری، زراعت و اعلیٰ تعلیم کے شعبوں میں قریبی ،خوشگوار تعلقات ہیں۔



















