اسلام آباد: (بیورورپورٹ) پاکستان نے اقوام متحدہ میں بھارت اور افغانستان کیخلاف قرارداد لانے کا اعلان کردیا۔
اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہاافغان سرزمین سے دہشتگردی ایکسپورٹ کرنے پر بھارت کیخلاف اقوام متحدہ میں قرارداد لائیں گے، اگلا قدم بھارت کی دہشتگردی میں معاونت کو ایکسپوز کرنا ہے،اقوام متحدہ میں بھارت کیخلاف کام مزید تیز کردیں گے، بھارت پر پابندیاں لگانے میں اس کے دوست آڑے آجاتے ہیں۔
اقوام متحدہ میں بھارت، افغانستان کیخلاف قرارداد لائیں گے،پاکستان
















