لاہور(سٹاف رپورٹر)لیڈی ایچی سن ہسپتال لاہور میں ڈینگی کے حوالے سے واک اور سیمینار کا انعقاد کیا گیا، میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹرمنیراحمد ملک نے مریضوں ، انکے لواحقین و دیگر ساف کو ڈینگی کے نقصانات اور بچا ﺅکے حوالے سے احتیاطی تدابیر سے آگاہ کیا اور اس عزم کا اعادہ کیا مریضوں اور لواحقین کو علاج معالجہ کی بہترین سہولیات کی فراہمی میں کوئی کسر نہیں چھوڑی جائیگی ۔
واک کے موقع پر ہسپتال کے ڈاکٹرز ، نرسنگ سٹاف پیرامیڈیکل سٹاف ، ایڈمن سٹاف نے بھر پور شرکت کی، واک کے اختتام پر مریضوں اور ان کے لواحقین کو ڈینگی کے معلوماتی پمفلس بھی تقسیم کیے گئے۔
ڈینگی سے بچا ﺅکےلئے اپنے گھروں اور ارد گرد کے ماحول کو صاف اور خشک رکھیں ، استعمال کے پانی کوڈھانپ کر رکھیں اور فالتو پانی کو محفوظ طریقے سے ضائع کر یں تا کہ اس میں ڈینگی مچھر پرورش نہ پاسکے۔ پوری آستینوں والے کپڑے پہنیں ۔ اگر ہم مچھر کو اپنے گھروں میں پروش کا ماحول فراہم کریں گے تو وہ ہمیں ضرور کاٹے گا اور ہم بیمار ہو ں گے۔
لیڈی ایچی سن ہسپتال میں ڈینگی آگاہی واک ، سیمینار،مریضوں کو بہترین سہولیات یقینی بنائینگے ،ڈاکٹر منیر احمد ملک



















