اسلام آباد(بیورورپورٹ)سپریم کورٹ نے فوجی عدالتوں میں سویلین ٹرائل کیخلاف درخواستیں18جولائی کو سماعت کیلئے مقرر کردیں،چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں 6 رکنی لارجر بنچ سماعت کرےگا۔
جسٹس اعجاز الاحسن، جسٹس یحییٰ آفریدی ،جسٹس منیب اختر ،جسٹس عائشہ ملک اور جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی بھی بنچ کا حصہ ہوں گے،فریقین کو نوٹسز جاری کر دئیے گئے۔
ادھر عدالت عظمیٰ نے سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کےخلاف کیس ایک بار پھر سماعت کیلئے مقرر کردیا،چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں 8 رکنی لارجر بنچ 21 جولائی کو سماعت کرے گا۔
جسٹس اعجاز الاحسن، جسٹس منیب اختر ،جسٹس مظاہر نقوی، جسٹس علی مظہر،جسٹس حسن اظہر رضوی، جسٹس عائشہ ملک اور جسٹس شاہد وحید بھی بنچ میں شامل ہیں۔
رجسٹرار آفس نے تمام درخواست گزاروں اور فریقین کو نوٹسز جاری کر دئیے ۔
فوجی عدالتوں میں سویلین ٹرائل کیخلاف درخواستیں18جولائی کو سماعت کیلئے مقرر



















