شاہنواز دھانی قومی ٹیم میں جگہ بنانے کیلئے پر عزم

کراچی (مشرق نیوز) پاکستان کے فاسٹ بولر شاہنواز دھانی ایمرجنگ ایشیا کپ میں بھارت کےخلاف پرفارم کر کے ایشیا کپ اور ورلڈ کپ کیلئے قومی ٹیم میں جگہ بنانا چاہتے ہیں۔ ایک انٹرویومیں پاکستان شاہینز کے فاسٹ بولر شاہنواز دھانی نے کہا کہ کوشش کروں گا کہ بھارت کے خلاف اچھا کھیل پیش کروں کیونکہ میں بھارت کے خلاف پرفارم کر کے ایشیا کپ اور ورلڈ کپ کے لیے ٹیم میں واپس آنا چاہتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ ایمرجنگ ایشیا کپ ایک اہم ٹورنامنٹ ہے، قومی ٹیم میں کم بیک کے لیے ضروری ہے، یہاں آپ اچھا پرفارم کر کے کم بیک کر سکتے ہیں۔شاہنواز دھانی نے کہا کہ میری بدقسمتی تھی کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے آغاز میں ہی میری انگلی فریکچر ہو گئی تھی اور میں ٹورنامنٹ سے باہر ہو گیا حالانکہ پی ایس ایل ایک بہت بڑا ٹورنامنٹ ہے اور اس میں پرفارم کر کے آپ قومی ٹیم میں بھی آ سکتے ہیں۔