اسلام آباد (مشرق نیوز) پاکستان شاہینز کے کپتان وکٹ کیپر بیٹر حارث نے کہا ہے کہ ایمرجنگ ایشیا کپ میں بھارت پر سبقت حاصل ہے۔ایک انٹرویومیں محمد حارث نے کہا کہ بھارت اور دیگر ٹیموں پر برتری اسلئے حاصل ہے کہ پاکستان شاہینز میں 8 انٹرنیشنل کھلاڑی شامل ہیں۔انہوں نے کہا کہ کھلاڑیوں کے تجربے کی وجہ سے پاکستان کا کمبی نیشن دیگر ٹیموں کے مقابلے میں بہتر دکھائی دیتا ہے۔5 ون ڈے اور 9 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز میں پاکستان کی نمائندگی کرنےوالے 22 سالہ حارث کا کہنا ہے کہ میں انڈر 19 اور فرسٹ کلاس میں کپتانی کرچکا ہوں اسلئے ایمرجنگ ایشیا کپ میں کپتانی کیلئے تیار ہوں۔انہوں نے کہا کہ ہمارا کمبی نیشن اچھا بنا ہوا ہے۔ ہمارے بیٹرز، اسپنرز اور فاسٹ بولرز بہت اچھے ہیں۔ سری لنکا کی کنڈیشنز کا اندازہ ہے۔ سینئر کھلاڑی وہاں کھیل چکے ہیں۔ حارث نے کہا کہ کنڈیشنز ہمارے لئے مسئلہ پیدا نہیں کریں گی۔ کنڈیشنز کے مطابق پلیئنگ الیون کھلانے کا فیصلہ کریں گے۔ حارث نے کہا کہ میں نے اپنی بیٹنگ میں ٹھہراو¿ لانے کی کوشش کی ہے، میں سمجھتا ہوں کہ اس کی مجھے بہت ضرورت تھی۔ سمر کیمپ اور پاکستان شاہینز کے کیمپ میں بیٹنگ اور فیلڈنگ پر خصوصی کام کیا ہے۔
ایمرجنگ ایشیا کپ میں بھارت پر سبقت حاصل ہے:حارث



















