لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)قیامت خیز گرمی میں 16گھنٹے تک ظالمانہ لوڈشیڈنگ،عوام کاسکھ چین چھن گیا،ذرائع پاور ڈویژن کے مطابق ملک بھر میں بجلی کا شارٹ فال 5 ہزار 856 میگاواٹ تک پہنچ گیا ،ملک میں بجلی کی مجموعی پیداوار 21144میگاواٹ جبکہ طلب 27 ہزار میگاواٹ ہے۔
ذرائع کے مطابق شارٹ فال بڑھنے سے لوڈشیڈنگ کادورانیہ16گھنٹے تک جاپہنچا۔
بعض علاقوں میں فنی خرابیوں کے باعث سارا دن بجلی غائب رہنامعمول بن گیا،ظالمانہ لوڈشیڈنگ نے عوام کاسکھ چین چھین کر زندگی اجیرن بنادی،متعدد علاقوں میں شہری پانی کو بھی تر س گئے،لوگوں نے شدید احتجاج کرتے ہوئے حکومت سے لوڈشیڈنگ فوری ختم کرنے کامطالبہ کردیا۔
قیامت خیز گرمی میں 16گھنٹے تک ظالمانہ لوڈشیڈنگ،عوام کاسکھ چین چھن گیا



















