اسلام آباد(بیورورپورٹ) سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے آئی ایم ایف سے معاہدہ ضروری اصلاحات کرنے کا ایک اور موقع ہے، جب تک اصلاحات نہیں کرتے پاکستان قرض دہندگان کا محتاج رہے گا۔
سماجی روابط کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر مفتاح اسماعیل نے کہااگر اصلاحات نہ کی گئیں تو عوام حکومتوں کی ناکام تذویراتی اور حکمرانی کی قیمت ادا کرتے رہیں گے،مفتاح اسماعیل نے امید ظاہر کی معاہدہ ڈیفالٹ کےخلاف بہترین انشورنس ہے اب ڈیفالٹ کے بادل چھٹ جائیں گے اور ڈالر کی ذخیرہ اندوزی کم ہوجائے گی۔
آئی ایم ایف معاہدہ ضروری اصلاحات کا موقع ہے، مفتاح


















