اسلام آباد(بیورورپورٹ)ن لیگی سینیٹر عرفان صدیقی نے انکشاف کیاہے نومبر 2022 میں پی ٹی آئی ، پی ڈی ایم کی دیگر جماعتیں قمر باجوہ کو آرمی چیف کے عہدے پر ایک اور ایکسٹینشن دینے پر آمادہ ہوگئی تھیں لیکن جب پیغام سابق وزیراعظم نواز شریف تک پہنچا تو نواز شریف فیصلے کے سامنے دیوار بن گئے۔
نواز شریف نے خود مجھے بتایا ایکسٹینشن کےلئے حکومت کو دھمکیاں ملیں اور کہا گیا مارشل لا بھی لگ سکتا ہے لیکن نواز شریف اپنی بات پر قائم رہے،عرفان صدیقی نے کہا سینیارٹی لسٹ میں جنرل عاصم منیر نمبر ایک پر تھے، نوازشریف نے کہا نمبر ایک پہ جو بھی ہے اسے آرمی چیف بنا دیا جائے، باجوہ موجودہ آرمی چیف کی تقرری کے حامی نہیں تھے اور انہوں نے اپنے پسندیدہ امیدوار کیلئے خاصا دباو بھی ڈالا لیکن نواز شریف نے سٹینڈ لیا اور کہا آرمی چیف کی تقرری کا اختیار وزیراعظم کا ہے جو دیگر جماعتوں سے مشاورت سے استعمال کریں گے۔
لیگی سینیٹر نے مزید کہاآنےوالے انتخابات میں پیپلز پارٹی اورن لیگ میں انتخابی اتحاد خارج از امکان ہے۔
باجوہ کوایکسٹینشن نہ دینے پر مارشل لا کی دھمکیاں ملیں،عرفان صدیقی



















