متعدد شہروں میں ٹریفک حادثات نے 5افراد کی جان لے لی

لاہور (کرائم رپورٹر)فیصل آباد،بورے والا،کراچی میں ٹریفک حادثات نے 5افراد کی جان لے لی،چیچہ وطنی روڈ پر تیزرفتار کارموٹر سائیکل سواروں پر چڑ ھ دوڑی،باپ بیٹا جاں بحق ہوگئے۔

فیصل آباد میں ستیانہ روڈ پر ٹرک ،رکشے میں تصادم کے نتیجے میں رکشہ سوار 2 افراد موقع پر جاں بحق ہوگئے،ریسکیو ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں اظہر اور شاہد شامل ہیں، حادثے کا مرتکب ٹرک ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا۔

کراچی کے ناردرن بائی پاس پر ٹرک کی ٹکر سے رکشہ ڈرائیورجان سے گیا۔