ملٹری کورٹس کیخلاف رات کو درخواست آئی صبح کیس لگ گیا،اتنی جلد بازی کیوں؟،عطا ءتارڑ

اسلام آباد (بیورورپورٹ)معاون خصوصی وزیراعظم عطا تارڑ نے کہاہے ملٹری کورٹس کیخلاف رات کو درخواست آئی صبح کیس لگ گیا، کیا ملک میں دیگر مقدمات ختم ہوگئے ،کیس میں کیا جلدبازی ہے روز سنا جارہا ہے۔

سپریم کورٹ کے باہر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے عطا تارڑ نے کہاآپ پارلیمان کو کہہ دیں آفیشل سیکرٹ ،آرمی ایکٹ ہی ختم کردیں،تاثر دینے کی کوشش کی جارہی ہے 9 مئی کے واقعات معمولی تھے، ملٹری کورٹ کے فیصلے کےخلاف 3جگہ اپیل کی جاسکتی ہے۔

معاون خصوصی وزیراعظم نے کہاملٹری کورٹ میں ملزم وکیل کرسکتا ہے ،آخر خوف کس بات کا ہے، 9 مئی واقعات میں ملوث عناصر کو ریلیف دینے کیلئے چہ مگوئیاں ہورہی ہیں، اتنی عجلت والی کیا بات تھی کیس کی سماعت روز چل رہی ہے اب جاتے جاتے لاڈلے کو ریلیف دینے میں مصروف ہیں، عجلت کی کوئی منطق نہیں ، عام شہریوں کے کیس کیوں نہیں سنے جارہے، جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے بنچ کو غیر قانونی قراردےدیا۔