تنخواہوں اور واجبات کی عدم ادائیگی، ریلوے پریم یونین لاہور ڈویژن احتجاجی مظاہرہ ، ریلیاں
لاہور( اپنے نمائندے سے) پاکستان ریلوے ایمپلائز پریم یونین سی بی اے کے زےراہتمام ریلوے ملازمین کی ماہ مئی کی تنخواہوں کی عدم ادائےگی اور ریٹائرڈ ملازمین کے واجبات، ٹی ایل اے ملازمین کو مستقل کرنے، ٹی اے ڈی اے کی عدم ادائےگی اور 5 فےصد جبری کٹوتی ختم کرنے اور رےلوے ملازمین کے بچوں کو رےلوے مےں ملازمت دےنے، رےلوے ٹرےنوں کی نجکاری سمےت اپنے دےگر مطالبات کے حق مےں چمن سے کوئٹہ، کوئٹہ سے تفتان، کراچی، سکھر، روہڑی، رحےم ےار خان، صادق آباد، ملتان، لاہور، راولپنڈی، پشاور، کوہاٹ اورکندےاں سمےت ملک بھر مےں 70 سے زائد چھوٹے بڑے اسٹےشنوں پر احتجاجی رےلےاں نکالی گئیں۔ لاہور رےلوے سٹےشن پر پرےم ےونےن کے ڈوےژنل صدر شےخ فےاض شہزاد نے احتجاجی جلسے کی صدارت کی۔ احتجاجی جلسے سے پرےم ےونےن کے مرکزی صدر شےخ انور، صدر لاہور ڈوےژن فےاض احمد شہزاد سےکرٹری خضر حےات، جمےل ملک، حاجی عبدالعزےز مدنی، رضوان، اعظم اعوان، بلال اکرم، محمدطاہر، جنےد خرم، عامر بلی، نعےم وڑائچ،اسلم 1950، محمد رفےق، ذوالفقار علی، حاجی امجد، چوہدری ظفر، ہےڈکوارٹر ڈوےژن کے صدر ناصر خان اور سےکرٹری عدنان شکور نے خطاب کےا۔ اس موقع پر پریم یونین کے مرکزی صدر شےخ محمد انور نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ رےلوے ملازمین کے گھروں کے چولہے جلانے کےلئے فوری طور پر تنخواہوں کی عےد سے پہلے ادائےگی کو ےقےنی بناےا جائے۔ رےٹائرڈ رےلوے ملازمین کے واجبات ادا کےے جائیں، 450 ارب وزےراعظم پاکستان نے بےنظےر انکم سپورٹ کےلئے حکومت سندھ کو دئیے ہےں، ہمےں اس پر کوئی اعتراض نہےں، پاکستان رےلوے اےک دفاعی اور فلاحی ادارہ ہے، پاکستان رےلوے اس ملک کی لائف لائن ہے بلکہ وحدت کی علامت ہے۔ اس کو فی الفور 25 ارب روپے کا بےل آﺅٹ پےکیج دےا جائے۔ جماعت اسلامی پاکستان کے سےکرٹری جنرل امےرالعظےم نے کہا کہ ہم رےلوے کے مزدوروں کو کبھی تنہا نہےں چھوڑےں گے اور ان کے ساتھ اگر اسلام آباد جاکر قومی اسمبلی کے سامنے دھرنا بھی دےنا پڑا تو اس سے بھی درےغ نہےں کےا جائے گا۔ اُنہوں نے کہا کہ سےنےٹر مشتاق خان نے جس طرح 860 پٹرولرز کی آواز کو اُٹھاےا اور اُن کو سےنےٹ سے بحال کرواےا اسی طرح رےلوے مزدوروں کی آواز سےنےٹ مےں اُٹھائیں گے۔



















