لاہور(کرائم رپورٹر)پنجاب پولیس کے کمانڈر عثمان انور کو تبدیل کیے جانے کا امکان ہے،ذرائع کے مطابق حکومتی اتحادی جماعت پیپلزپارٹی کی جانب سے سول بیوروکریسی اور پنجاب پولیس کے تعاون نہ کرنے کی شکایات سامنے آئیں۔
عثمان انور پر 9 مئی کو امن و امان میں غفلت برتنے کا بھی الزام ہے،ذرائع کے مطابق آئی جی پنجاب تبدیل کیے جانے پرمحکمہ پولیس میں بڑے پیمانے پر اکھاڑ پچھاڑ کیاجاسکتاہے۔
پنجاب پولیس کے کمانڈر عثمان انور کی تبدیلی کا امکان



















