ووٹوں کے اندراج، منتقلی، درستگی اور اخراج کیلئے13جولائی آخری تاریخ مقرر

کراچی (بیورورپورٹ) الیکشن کمیشن نے انتخابی ایکٹ2017 کے سیکشن 39(1) کے تحت ووٹوں کے اندراج، منتقلی، درستگی اور اخراج کیلئے13جولائی آخری تاریخ مقرر کردی۔

الیکشن کمیشن نے نوٹیفکیشن میں کہا تمام سیاسی و سماجی جماعتیں، عوام اپنے اور خاندان کے ووٹ کے اندراج، منتقلی، درستگی اور اخراج کو 8300 پر مسیج بھیج کر چیک کریں۔

ضلعی الیکشن کمشنر کے دفتر سے فارم 21، 22 اور 23 پر کر کے مقرر کردہ تاریخ 13 جولائی سے پہلے جمع کرائیں اور اپنے قیمتی ووٹ کا صحیح جگہ استعمال کریں۔