لاہور (بیورورپورٹ)سابق وزیراعظم نوازشریف نے مستقبل کی حکمت طے کرنے کیلئے لندن میں ن لیگ کی اہم بیٹھک طلب کرلی،پارٹی ذرائع کے مطابق ٹاپ قیادت کا اجلاس آئندہ ہفتے لندن میں نواز شریف کے دفتر میں ہو گا۔
وزیراعظم شہباز شریف سمیت وفاقی وزرا و دیگر پارٹی رہنما اجلاس میں شریک ہوں گے،آئندہ عام انتخابات کی ممکنہ تاریخ، موجودہ سیاسی صورتحال سمیت دیگرامور پر مشاورت کے بعد اہم فیصلے کیے جائیں گے۔
اجلاس میں عام انتخابات سے قبل نواز شریف کی وطن واپسی پربھی مشاورت ہو گی مریم نواز اور رانا ثنا پنجاب سے ممکنہ امیدواروں کی فہرستیں پیش کرینگے،پارٹی ذرائع کے مطابق لندن اجلاس میں عوام کو عام انتخابات سے قبل فوری ریلیف دینے کے اقدامات کی حکمت عملی بھی طے کئے جانے کا امکان ہے۔
مستقبل کی حکمت کیلئے لندن میں ن لیگ کی اہم بیٹھک طلب



















