لاہور (مشرق نیوز) پاکستان فٹ بال ٹیم کو بھارت جانے کا این او سی جاری کر دیا گیا۔پاکستان فٹ بال ٹیم کے بھارت جانے کے معاملے پر بین الصوبائی رابطہ کمیٹی نے بھی ٹیم کو بھارت جانے کا این او سی جاری کر دیا۔پاکستان فٹبال ٹیم اب ماریشس سے بھارت جانے کیلئے ویزے لگوائے گی۔پاکستان فٹ بال ٹیم ساف چمپئن شپ 2023 کھیلنے ماریشیس سے بھارت روانہ ہوگی۔پاکستان فٹ بال ٹیم کل بروز اتوار 18 جون کو ماریشس سے بھارت کے شہر بنگلور روانہ ہوگی۔ساف چمپئن شپ 21 جون سے 4 جولائی تک بنگلور میں منعقد کی جائےگی۔ واضح رہے پاکستان فٹ بال ٹیم اس وقت چار ملکی ٹورنامنٹ کے سلسلے میں ماریشس میں موجود ہے۔
پاکستان فٹ بال ٹیم کو بھارت جانے کا این او سی جاری کردیا گیا



















