شجاع آباد(بیورورپورٹ)پاکستان مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر وسینئر نائب صدر مریم نواز نے کہاہے لیڈر چھپتا نہیں بیٹی کا ہاتھ پکڑ جیل جاتا،9مئی کا ماسٹر مائنڈ زمان پارک میں چھپا بیٹھا ہے،شجاع آباد میں یوتھ کونشن سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا نوجوانو!آپ پاکستان کا مستقبل ہیں، 12اکتوبر1999کو مشرف نے شب خون مارا تھا حکومت چھینی گئی تو اس وقت نوازشریف شجاع آباد میں تھے،انہوں نے کہا نوازشریف کے ہاتھ ہتھکڑیوں کے ساتھ جہاز کی سیٹ سے باندھے گئے کیا ایک بار بھی نوازشریف نے کہا کہ فلاں چیز کو آگ لگادو، توڑ دو،مریم نواز نے کہا کہ کبھی ایک بار بھی آپ کی قیادت نے کہا کہ ملک کو جلادو؟جو ایک ایک اینٹ جوڑ کر ملک بنائے وہ ملک جلاسکتا ہےِ؟ نوازشریف نے باربار چھینی ہوئی حکومت واپس چھینی،انہوں نے چیئرمین پی ٹی آئی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اقتدار ہاتھ سے گیا تو اِس کی اصلیت کھل کر سامنے آگئی، اقتدار جانے کے صدمے سے ملک کو آگ لگادی، شہدا فوج کے نہیں پوری قوم کے ہوتے ہیں جس نے شہدا کی توہین کی قوم اسے نہیں چھوڑے گی،مریم نوازنے مزید کہا کہ شہدا کی یادگاروں کو جلانے والے کیا کسی معافی کے مستحق ہیں؟ شہدا کی توہین کرنے والو! قوم تمہیں چین سے نہیں رہنے دے گی، منصوبے کا ماسٹر مائنڈ زمان پارک میں چھپ کر بیٹھا ہے جب مشکل وقت آیا تو کارکنوں کو بس کے نیچے پھینک دیا، کہتا ہے کہ جو کیا کارکنوں نے کیا میں نے کچھ نہیں کیا،جلسے خطاب میں انہوں نے کہا کہ لیڈر وہ ہوتے ہیں جو بیٹی کا ہاتھ پکڑ کر جیل جاتے ہیں لیکن کارکنوں پر آنچ نہیں آنے دیتے، اس کے بچوں کے لیے لندن کا محفوظ مقام اور پاکستانیوں کے لیے جیلیں؟ کہتا ہے کہ ملک میرے بچوں کے لیے محفوظ نہیں ہے،انہوں نے کہا کہ اس لیے ملک کو آگ لگائی کہ اس کے بچے یہاں نہیں رہتے، اس کو اپنے بچوں کے ساتھ شمالی علاقوں کی سیر یاد آرہی ہے کارکن رل رہے ہیں اور اس کے بچے آرام سے باہر بیٹھے ہیں،مریم نواز نے سانحہ 9مئی پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا 9مئی کو جن کی تنصیابات جلانے کے لیے نکلا تھا 9 جون کو کہتا ہے ان سے ملاقات کرنا چاہتا ہوں لیکن جواب نہیں آرہا آج اتنی سی جماعت رہ گئی کہ چنگچی میں بھی پوری آجائے گی جس کے جہاز سے یہ جماعت بنی تھی اسی میں واپس گئی،مزید کہا کہ فتنا، فساد اور تباہی کا چیپٹر بند ہوا یہ فتنا اب دفن ہوگیا، اب آ بات کرتے ہیں ترقی کی نوازشریف واپس آیا تو وعدہ ہے کہ ملک ٹیک آف کرے گا۔
نو مئی کا ماسٹر مائنڈ زمان پارک میں چھپا بیٹھا ہے: مریم نواز



















