عید کے بعد بڑا سرپرائز دوں گی ‘ مہوش حیات

لاہور( شوبز رپورٹر)نامور اداکارہ مہوش حیات نے کہا ہے کہ عید کے بعد ایک بڑ اسرپرائز دوں گی ،فلم ” 123واں “ میں پرستاروں کو کردار اور لک دونوں ہی پسند آئیں گے۔

انٹر ویو میں اداکارہ مہوش حیات نے کہافلم میں وہاج علی کے ساتھ پہلی مرتبہ کام کیا تاہم ان کےساتھ کام کرنے کا تجربہ تازگی سے بھرپور تھا ، وہاج بہت میچیور اداکار ہیں جو کہانی میں اپنے کردار کے ساتھ بے حد انصاف کرتے ہیں سکرپٹ پر مکمل طور پر عبور رکھتے ہیں

مہوش نے نئی آنے والی فلم ”123 واں “میں اپنے کردار کے حوالے سے انہوں نے کہافلم کے ڈائیلاگز خلیل الرحمان قمر نے لکھے جو ہر لحاظ سے خوبصورت ہیں۔