لاہور (قمر عباس نقوی) ریلویز اسسٹنٹ آڈٹ آفیسر کی طرف سے ڈی ایس لاہور شعبہ انجینئرنگ انتظامیہ کا پرائیویٹ پراپرٹی ڈیلرزسے ملی بھگت کرکے محکمے کے کوارٹرز کی فروخت کرنے کی نشاندہی سمیت سرکاری رہائش مختلف جرائم پیشہ عناصر کی آماجگاہ ہونے کا انکشاف کیا گیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق ریلویز کا اراضی واگزار کروانے کی خاطر ملک بھر میں جاری۔ آپریشن کی حقیقت کا سٹیٹ آفیسر آڈٹ نے لاہور ڈویژن کی کارکردگی کا پول کھول دیا گیا ہے۔ اس حوالے سے آڈٹ آفیسر کی جانب سے ڈی ایس لاہور کو تحریری درخواست جمع کروائی گئی جس میں ان کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا ہے کہ لاہور ڈویژن میں مختلف رہاشی کواٹرز کو ملازمین پرائیویٹ پراپرٹی ڈیلر سے ملی بھگت کرکے فروخت کرکے لاکھوں روپے کی کمائی کر رہا ہے اور سرکاری رہائش پر قبضہ ،کرکے مختلف جرائم کئے جا رہے ہیں۔ اس حوالے سے بنگلہ 260Bسے منسلک سرونٹ کواٹر پر ظفر نامی پرائیویٹ پراپرٹی ڈیلر نے تالہ توڑ کر قبضہ کر لیا ہے۔ اس پر ڈی ڈی پی اینڈ ایل لاہور کو درخواست دینے کے باوجود کارروائی کرنے کی بجائے پر اسرار خاموشی اختیار کر رکھی ہے۔ اسی طرح 264-1کواٹر کی پارٹیشن کرنے کے بعد دانش کو ایک لاکھ 5ہزار میں فروخت کیا گیا اسی طرح ریلوے کالونی سگنل ورکشاپ کے مکان نمبر 256جو کہ اتھرا یوسف زوجہ محمد آصف مکان نمبر 261-Aکو بھی فروخت کر دیا گیا ہے ریلوے ملازم کی جانب سے 266Cکو پرائیویٹ پراپرٹی ڈیلر ظفر کو گروی پر لے کر دیا جو ثابت ہونے کے بعد ملازم کو معطل کیا گیا تھا جس کو بعد میں غلام احمد چیمہ کو 7لاکھ میں فروخت کر دیا گیا ہے جس پر کارروائی کرنے کے احکامات جاری ہوئے لیکن انتظامیہ سے ملی بھگت کی وجہ سے آپریشن تاحال نہیں کیا جا سکا، مزید کوارٹرز پر قبضہ کر رکھا ہے اور اسکو فروخت کرنے کی منصوبہ بندی شروع کر رکھی ہے۔ ریلویز اسسٹنٹ آڈٹ آفیسر نعیم اکبر نے ڈی ایس ریلوے لاہور کو بنگلہ نمبر 2606کو قبضہ مافیا سے واگزار کروانے کی تحریری استدعا کر رکھی ہے جس پر تاحال کارروائی نہیں کی جا سکی ۔
پاکستان ریلوے: ملی بھگت سے ادارے کے کوارٹرز کی فروخت کا انکشاف ،سرکاری رہائش جرائم پیشہ عناصر کی آماجگاہ



















