اسلام آباد (بیورورپورٹ)سپریم کورٹ نے پشاور کے عام شہری عمران خان کی گرفتاری کا عندیہ دیدیا،عدالت عظمیٰ نے شہری عمران خان کی گرفتاری کا عندیہ منشیات کیس میں دیا۔
جسٹس سردار طارق مسعود نے شہری عمران خان کو آئندہ سماعت پر وکیل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا آئندہ سماعت پر مقدمہ نہ چلایا تو آپ کی ضمانت منسوخ کردینگے،شہری عمرا ن خان نے عدالت کو یقین دہانی کرائی آئندہ سماعت پر وکیل پیش کردونگا۔
عدالت عظمیٰ کے 2 رکنی بنچ نے کیس کی سماعت 2ہفتوں کیلئے ملتوی کردی۔
سپریم کورٹ نے ”عمران خان“ کی گرفتاری کا عندیہ دیدیا



















