لاہور (مشرق نیوز) نامور گلوکار استاد شفقت سلامت علی خان نے کہا ہے کہ کالجز اور یونیورسٹیز میں موسیقی کی کلاسز ہونی چاہئیں، ہم کلاسیکل موسیقی سے دور ہوتے جارہے ہیں جبکہ مغرب نے اسے اپنا لیا ہے ۔ایک انٹر ویو میں شفقت سلامت علی خان نے کہا کہ کلاسیکل موسیقی اپنے عروج پر تھی اور رہے گی، کلاسیکل کا مطلب ہی منفرد ہے جو عام نہیں ہو سکتی،یہ لاکھوں ، کروڑوںمیں چلی جائے تو پھر یہ کلاسیکل نہیں ہے کیونکہ یہ عام نہیں ہے ، اسے کم لوگ سنتے ہیں لیکن خاص لوگ سنتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ آج بھی پاکستان میں کلاسیکل گانے والے موجود ہیں اور لوگ ان کا فن سننے کے لئے بیتاب ہوتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مغرب کے لوگوں نے ہماری کلاسیکل موسیقی کو اپنا لیا ہے ، راگ اور ٹھمری کافی گانے والے سننے کو ملیں گے۔
ہم کلاسیکل موسیقی سے دور ،مغرب نے اسے اپنا لیا : شفقت سلامت علی خان



















