لاہور (کورٹ رپورٹر) لاہور کی احتساب عدالت نے آشیانہ اقبال ہاﺅسنگ سکینڈل کیس میں وزیراعظم شہباز شریف کی بریت درخواست پر حتمی دلائل طلب کرلیے۔
احتساب عدالت لاہور کے جج ساجد علی اعوان نے وزیراعظم شہباز شریف سمیت دیگر کےخلاف آشیانہ اقبال ریفرنس پر سماعت کی،شہباز شریف کے وکیل امجد پرویز ایڈووکیٹ نے دلائل دیتے ہوئے کہا نیب رپورٹ کے مطابق شہباز شریف کے خلاف کوئی جرم ثابت نہیں ہوا، مقدمہ سیاسی بنیادوں پر درج کیا گیا، عدالت بریت درخواست منظور کرے۔
عدالت نے وزیراعظم شہبازشریف کی بریت درخواست پر دلائل جاری رکھنے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت 29جولائی تک ملتوی کردی۔
آشیانہ ہاﺅسنگ سکینڈل،وزیراعظم کی بریت درخواست پر حتمی دلائل طلب



















