لاہور (کورٹ رپورٹر+ کرائم رپورٹر+ خبرنگار) لاہور کی مقامی عدالت نے تحریک انصاف کے مرکزی صدر و سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کو ترقیاتی منصوبوں میں مبینہ کرپشن کے مقدمے سے ڈسچارج کردیا جس کے فوری بعد اینٹی کرپشن نے دوسرے مقدمے میں گرفتار کرلیا۔
ضلع کچہری لاہور میں جوڈیشل مجسٹریٹ غلام مرتضیٰ ورک نے اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ پنجاب کی جانب سے پرویز الٰہی کے جسمانی ریمانڈ کی درخواست پر سماعت کی، پرویز الٰہی کو بکتر بند گاڑی میں عدالت تک پہنچایا گیا جہاں وہ سہارے کے ساتھ اندر گئے، اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ پنجاب نے عدالت سے پرویز الٰہی کا 14 روزہ جسمانی ریمانڈ دینے کی استدعا کی، سرکاری وکیل غلام صلاح الدین نے موقف اختیار کیا پرویز الٰہی سے تفتیش کرنا درکار ہے، انہوں نے اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے خزانے کو نقصان پہنچایا، دستاویزات ریکور دیگر شریک ملزموں کی گرفتاری بھی کرنی ہے جو ادائیگیاں ہوئیں اور جو جو کمیشن لیا گیا اسے بھی ریکور کرنا ہے۔
سرکاری وکیل نے موقف اختیار کیا بوگس کمپنیوں کو غیرقانونی طور پر ادائیگیاں کی گئیں، پراجیکٹ کو منظوری سے پہلے جاری کردیا گیا، بولیاں بھی منظوری سے پہلے مانگی گئیں، پرویز الٰہی کی جسمانی ریمانڈ کی درخواست پر دلائل مکمل ہونے کے بعد اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ کے وکیل نے دلائل کا آغاز کیا۔
وکیل اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ نے کہا 17، 22 اور 57 کلومیٹر کی سڑکوں کی تعمیر و مرمت میں بوگس ادائیگیاں کی گئیں، لالہ موسیٰ سمیت دیگر علاقوں میں سڑکوں کی تعمیر مرمت کے غیر قانونی ٹھیکے دئیے گئے، سرکاری وکیل نے استدعا کی چودھری پرویز الٰہی سے مزید تفتیش درکار ہے، عدالت جسمانی ریمانڈ فراہم کرے، وکیل پرویز الٰہی رانا انتظار نے کہا فنڈز مختص کرنے سے لےکر جاری کرنے تک کی تمام دستاویزات موجود ہیں، فرضی و بوگس کاغذات تیار کرنے کا الزام لگایا گیا لیکن ایک بھی بوگس کاغذ عدالت میں پیش نہیں کیا گیا یہ تو بات نہ ماننے والے کےخلاف کیس کر دیتے ہیں۔ وکیل نے مزید کہا کہ انہوں نے بڑی کوشش کی آپ کو تبدیل کرانے کی کیونکہ آپ ان کےلئے اچھے نہیں، جج نے کہا میرے پاس فائل آنی ہے، آپ لوگوں کے دلائل سننے کے بعد قانون کے مطابق فیصلہ کردینا ہے، میں نے فیصلے میں اپنی طرف سے کوئی چیز نہیں ڈال دینی تھی۔
پرویز الٰہی کے وکیل نے کہا اب تو اینٹی کرپشن والے نیا قانون لا رہے ہیں، جج بھی اپنا افسر ہوا کرےگا، جج نے کہا انکی اپنی مرضی ہے جو مرضی کریں، وکیل نے دلائل دیتے ہوئے مزید کہا 17جنوری 2023ءکو 36 کروڑ کی ادائیگی ہوئی اس وقت محسن نقوی وزیر اعلیٰ تھے تو ان کو بھی پکڑیں، اینٹی کرپشن کا افسر ٹیکنیکل انکوائری کر رہا ہے جو قانونی ہے، ٹیکنیکل رپورٹ ایس این ڈبلیو ہی تیار کرسکتا ہے، عدالت نے استفسار کیاکیا ڈیپوٹیشن پر کسی ڈپارٹمنٹ سے آیا ہوا بندہ اپنے مین ڈپارٹمنٹ سے متعلق انکوائری کر سکتا ہے؟ اینٹی کرپشن کے وکیل نے عدالت کو بتایاحکومت کسی بھی معاملے کی انکوائری رولز کے تحت شروع کرسکتی ہے، قانونی طریقہ کار اختیار کر کے چودھری پرویز الٰہی کو گرفتار کیا گیا، عدالت نے استفسار کیا جب بجٹ منظور ہوتا ہے تو کیا اسی وقت طے نہیں کیا جاتا اتنے فنڈز فلاں ضلع کےلئے ہیں؟ اینٹی کرپشن کے وکیل نے کہا کس ضلع کو کتنا فنڈ دینا کابینہ کا اختیار ہے۔
بعدازاں جوڈیشل مجسٹریٹ غلام مرتضی ورک نے وکلا کے دلائل سننے کے بعد چودھری پرویز الٰہی کے جسمانی ریمانڈ کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا، بعدازاں جوڈیشل مجسٹریٹ غلام مرتضی نے پرویز الٰہی کے جسمانی ریمانڈ کی درخواست مسترد کرتے ہوئے ناکافی شواہد کی بنا پر کرپشن کے مقدمے سے ڈسچارج کردیا، عدالت نے ہدایت کی پرویز الٰہی اگر کسی مقدمے میں مطلوب نہیں تو فوری رہا کیا جائے۔
دوسری جانب ترجمان اینٹی کرپشن کے مطابق اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ نے پرویز الٰہی کو دوبارہ گرفتار کرلیا، پرویز الٰہی کےخلاف کرپشن الزامات پر اینٹی کرپشن گوجرانولہ میں مقدمہ درج ہے، ترجمان نے کہا کرپشن مقدمے میں ڈسچارج کرنے کے فیصلے کےخلاف اپیل بھی کرینگے، ٹھوس شواہد کی بنیاد پر پرویز الٰہی کےخلاف مقدمہ درج کیا ،بہت سے اہم نکات کو نظرانداز کیا گیا، صدر تحریک انصاف پرویز الٰہی کےخلاف کرپشن کے مختلف الزامات میں انکوائریاں جاری ہے، ڈی جی اینٹی کرپشن سہیل ظفر چٹھہ نے کہا عدالت سے رہائی کے احکامات کے بعد پرویز الٰہی کو دوسرے کیس میں گرفتار کیا، فیصلہ میرٹ کے برعکس آیا، چیلنج کریں گے۔
دریں اثنا عدالت میں پیشی کے موقع پر مختصر گفتگو کرتے ہوئے تحریک انصاف کے مرکزی صدر و سابق وزیر اعلیٰ چودھری پرویزالٰہی نے کہا حق و سچ پر ہیں ، پی ٹی آئی سے کہتا ہوں آپ نے ڈٹے رہنا ہے بالکل بھی پیچھے نہیں ہٹنا ، پی ٹی آئی میں ہوں اور رہوں گا، کوئی پریس کانفرنس نہیں کروں گا،سارے فساد کی جڑ محسن نقوی ہےں، ظلم وہی کرا رہے ہیں، میں نے کسی پر کوئی سیاسی مقدمہ نہیں بنایا تھا،برا کرنے والے بھگتیں گے، پی ٹی آئی کارکنوں کو پیغام دیتا ہوں پیچھے نہیں ہٹنا تگڑے ہوجائیں آپ حق پر ہیں۔
دوسری جانب نگران صوبائی وزیر اطلاعات عامر میر نے کہا چودھری پرویزالٰہی کو فوری ریلیف دینے کے فیصلے سے جوڈیشل مجسٹریٹ کی سیاسی وابستگی واضح ہوگئی، میگا کرپشن کیس میں پرویز الٰہی کو ڈسچارج کرتے ہوئے جج صاحب نے حقائق سے صرفِ نظر کیا، سیاسی وابستگی والا جج ایف آئی اے ، اینٹی کرپشن جیسے اہم کیسز کے فیصلے دے رہا ہے، یہی جج پہلے بھی 5 مقدمات میں پرویز الٰہی، خان بھٹی کو ریلیف دے چکے، جج کا سوشل میڈیا پیج سیاسی وابستگی کا اہم ترین ثبوت ہے۔
عامر میر نے کہا پرویز الٰہی کا فیصلہ عدلیہ کے معیار پر سوالیہ نشان ہے، حکومت معاملے کا سنجیدگی سے جائزہ لے رہی ہے، انصاف کی کرسی پر بیٹھنے والوں کو سیاسی وابستگی کی بنیاد پر فیصلے نہیں کرنے چاہئیں۔ وزیر اطلاعات عامر میر نے عزم کا اظہار کیا کرپٹ عناصر کے خلاف جنگ جاری رہے گی، عامر میر نے مزید کہاپرویز الٰہی اپنی گرفتاری کا مدعا وزیر اعلیٰ محسن نقوی پر ڈالنے سے گریز کریں، پرویز الٰہی اینٹی کرپشن کے ہاتھوں کرپشن کے الزام میں گرفتار ہوئے، موصوف جھوٹے الزام لگا کر سیاسی شہید نہیں بن سکتے، پنجاب کی نگران حکومت غیر سیاسی و غیر جانبدار ہے، پرویز الٰہی کو کرپشن کرنے پر محسن نقوی نے مجبور نہیں کیا تھا، گرفتاری کو سیاسی انتقام قرار دینا سنگین مذاق ہے، قانون پرویز الٰہی سمیت ہر بدعنوان کےخلاف حرکت میں آئےگا۔
درمیانی عمر میں شوگر کی زیادتی دماغی صحت کو متاثر کر سکتی ہے: نئی طبی تحقیق
سونے اور چاندی کی عالمی و مقامی مارکیٹوں میں قیمت مزید گر گئی
کرائسٹ چرچ ٹیسٹ: بھارتی ٹیم مشکلات کا شکار، نیوزی لینڈ کی گرفت مضبوط
میگھن مارکل کا بچوں کو سوشل میڈیا سے دور رکھنے کا فیصلہ
ہماری جماعت کو بھی میرے وزیر اعلیٰ بننے پر ڈر تھا، آج دنیا میں خود کو منوا لیا: مریم نواز
مکہ دفاعی اتحاد میں سٹرٹیجک تعاون کو فروغ دینا وقت کی اہم ضرورت ہے: سعودی وزیر دفاع
ڈی آئی خان ، ٹانک، تربت میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 3 مطلوب خوارج سمیت 14 ہلاک
خدشہ ہے خطے کی صورتحال کے باعث معاشی مشکلات میں مزید اضافہ ہوگا: بلاول بھٹو
سعودی وزیر دفاع اورعاصم منیر کے درمیان دفاعی صلاحیتیں مزید بڑھانے پر تبادلہ خیال
ظلم کی بھی حد ہوتی ہے، اتنا کریں جتنا کل برداشت کر سکیں: ترجمان جے یو آئی



















