اسلام آباد (بیورورپورٹ)پاکستان ،جرمنی نے فلم، آرٹ وثقافت کے شعبوں میں دوطرفہ تعاون پر اتفاق کرلیا جبکہ وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے سکرین ٹورازم کے ذریعے پاکستان کی خوبصورت ثقافت و تہذیب و تمدن پوری دنیا کو دکھانا چاہتے ہیں۔
غیر ملکی فلم سازوں کو پاکستان میں عکسبندی وفلم سازی کے شعبہ میں خصوصی رعایتوں سے فائدہ اٹھانا چاہئے، پاکستانی طالب علموں کو فلم، آرٹ اینڈ کلچر میں فنی تربیت کی فراہمی کیلئے جرمن اداروں کے تعاون کے خواہاں ہیں،ان خیالات کااظہار انہوں نے پاکستان میں جرمنی کے سفیر ایلفرڈ گرناس سے ملاقات کے دوران کیا۔
ملاقات میں بیبلسبرگ یونیورسٹی اور یونیورسٹی آف ٹیلی ویژن اینڈ فلم میونک کےساتھ اشتراک عمل کی تجویز پر بھی تبادلہ خیال ہوا،وزیر اطلاعات نے جرمن سفیر کو فلم اینڈ کلچر پالیسی اور دی گئی مراعات سے آگاہ کیا،مریم اورنگزیب نے کہاجرمنی ،پاکستان کی نجی سرکاری درس گاہوں میں تعاون سے فلم، آرٹ اینڈ کلچر کو فروغ مل سکتا ہے۔
پاکستان جرمنی، فلم، آرٹ و ثقافتی شعبو ں میں تعاون پر متفق



















