لاہور (مشرق نیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ اور انٹر نیشنل کرکٹ کونسل کے اعلی عہدیداوں کے درمیان 2 روزہ میٹنگ مکمل ہوگئی۔آئی سی سی عہدیداروں کے دورے کے دوران پی سی بی عہدیداران کےساتھ میٹنگزکے دو دور ہوئے، اس دوران آئی سی سی عہدیداران نے تاریخی مقامات اور سیف سٹی اتھارٹی کا دورہ کیا جس کے بعد چیئرمین گریگ بارکلے اور چیف ایگزیکٹو جیف ایلرڈائس لاہور سے دبئی کےلئے روانہ ہوئے۔ ذرائع کے مطابق دوران میٹنگز پاکستان کرکٹ بورڈ کے حکام نے بھارت جاکر ورلڈکپ کھیلنے کی کوئی یقین دہانی نہیں کرائی۔ذرائع کے مطابق پی سی بی نے آئی سی سی کو واضح کیا ہے کہ بھارت جاکر ورلڈکپ کھیلنے کا انحصارایشیا کپ کی صورتحال پر ہے، اگر بھارت نے کوئی لچک دکھائی اور پاکستان کے فارمولے پر بات کی تو مستقبل کا فیصلہ ہوگا۔
ورلڈکپ کیلئے بھارت جانے کا انحصار ایشیا کپ پر ہے: پی سی بی



















