پی ٹی آئی سینیٹرز نے سانحہ9مئی پر مذمتی قراردادجمع کرادی

اسلام آباد(بیورورپورٹ)پی ٹی آئی سینیٹرز نے سانحہ9مئی پر مذمتی قراردادجمع کرادی ،سینیٹرز میں فیصل سلیم، سیمی ایزدی، فلک ناز چترالی، زرقا سہروردی و دیگر شامل ہیں،قرارداد میں کہا گیا عسکری و تاریخی عمارتوں پر حملوں کی شدید مذمت کرتے ہیں، ایوان اپنے اداروں کےساتھ اظہار یک جہتی اورغیر متزلزل حمایت کرتا ہے۔

قرارداد جمع کرانے کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے سینیٹر فیصل سلیم نے کہا 9 مئی کے واقعات کی بھرپور مذمت کرتے ہیں، دفاعی تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا، شرمندہ ہیں،سیمی ایزدی نے کہا میرا خاندان فوج سے تعلق رکھتا ہے، تصور بھی نہیں کرسکتے کوئی آرمی تنصیبات پر حملہ کرے،ملوث افراد کوسزا ملنی چاہیے۔

سینیٹر فلک ناز نے کہا 9 مئی کا دن میری زندگی کا سب سے منحوس دن ہے، شہدا کی یادگار اور املاک کو نقصان پہنچانے کی کوششوں کو مسترد کرتے ہیں، میرا بھائی اور بھتیجا فوج میں حاضر سروس ہیں،ڈاکٹر زرقا سہروردی نے کہا سب سے پہلے پاکستانی باقی چیزیں بعد میںہیں،بےگناہ لوگوں کو رہا کیا جانا چاہیے۔