اسلام آباد(بیورورپورٹ)190ملین پاونڈ سیکنڈل میں سابق وزیراعظم وچیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا نام ای سی ایل میں شامل کر لیا گیا،ذرائع کے مطابق عمران خان کا نام نیب راولپنڈی کی سفارش پر ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں ڈالا گیا۔
وفاقی کابینہ نے سرکلر سمری کے ذریعے نام ای سی ایل میں شامل کرنے کی منظوری دے دی ۔
ذرائع کے مطابق نیب نے عمران خان کی اہلیہ بشریٰ کا نام بھی ای سی ایل میں شامل کرنے کا فیصلہ کرلیا،وزرات داخلہ کو خط لکھا جائے گا۔
عمران خان،بشری کا نام ای سی ایل میں شامل



















