اسلام آباد (بیورورپورٹ) حکومت نے سابق وزیراعظم عمران خان،وائس چیئرمین پی ٹی آئی شاہ محمود قریشی،اسد عمر ،شیخ رشید سمیت سابق کابینہ اراکین کے سفارتی پاسپورٹ منسوخ، غیر فعال کر دیئے گئے، ڈائریکٹوریٹ جنرل امیگریشن اینڈ پاسپورٹس کی جانب سے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔
رہنماﺅں میںشاہ محمود قریشی ، شیخ رشید ، اسد عمر ، پرویز خٹک ، علی امین گنڈا پور ، علی خان ،عون عباس ، فرخ حبیب ، زرتاج گل اور اعظم سواتی ودیگر شامل ہیں ،پاسپورٹ منسوخی کے بعد وزارت خارجہ ، داخلہ سمیت بیرون ممالک سفارتخانوں کو بھی آگاہ کر دیا گیا۔
،دوسری جانب وزیر داخلہ رانا ثنا نے کہا سابق کابینہ اراکین نے ایک سال گزرنے کے باوجود پاسپورٹ واپس جمع نہیں کرائے،سابق وزیر اعظم عمران خان اور کابینہ اراکین کو جاری سفارتی پاسپورٹ منسوخ کر دئیے ، قانون کے مطابق سفارتی پاسپورٹ عہدے سے ہٹنے کے بعد واپس کرنا ہوتے ہیں،متعدد مرتبہ خطوط کے ذریعے پاسپورٹ واپس کرنے کا کہا گیامگر قانون پر عمل نہیں کیا گیا۔
عمران،قریشی،اسد عمر ،شیخ رشید سمیت سابق کابینہ اراکین کے سفارتی پاسپورٹ منسوخ



















