احد رضا میر 2سال کے بعد شیکسپیئر کے ڈرامہ کیلئے تیار

لاہور (مشرق نیوز) نامور اداکار احد رضا میر 2 سال انتظار کے بعد شیکسپیئر کے شہرہ آفاق ڈرامے ہیملٹ میں اداکاری کے لےءتیار ہیں۔یہ ڈرامہ اکتوبر 2020میں دکھایاجانا تھا لیکن کرونا کی پابندیوں کی وجہ سے اس میں تاخیر ہوئی، اب اداکار نے اپنے شو کی واپسی کا اعلان کیا ہے۔اداکار نے انسٹاگرام پوسٹ کے ذریعے پرستاروں کو اپنے اسٹیج ڈرامے کے حوالے سے آگاہ کیا ۔انہوں نے لکھاکہ تقریباً 2 سال کی تاخیر کے بعد میں آخر کار اس شو کا اعلان کرنے کے لیے پرجوش ہوں، آپ مجھے اسٹیج جی ٹی اے پر دیکھ سکیں گے۔ کینیڈا میں 12 سے 18 اکتوبر تک ہیملٹ کے 5 عوامی شوز ہوں گے۔