لاہور (ہیلتھ رپورٹر) نگران صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر جاوید اکرم نے مقامی ہوٹل میں عالمی ادارہ صحت، منسٹری آف نیشنل ہیلتھ اور محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کے زیر اہتمام دوسری جوائنٹ ایکسٹرنل ایویلوایشن پاکستان 2023 میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ سپیشل سیکرٹری محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن سید واجدعلی شاہ نے بطور گیسٹ آف آنر شرکت کی۔ اس موقع پر نگران صوبائی وزیر محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر ڈاکٹر جمال ناصر، سیکرٹری صحت علی جان خان، ڈی جی ریسکیو ڈاکٹر رضوان ناصر، ڈی جی ہیلتھ سروسز ڈاکٹر الیاس گوندل، عالمی ادارہ صحت پنجاب کے انچارج ڈاکٹر جمشید، ڈاکٹر زرفشاں طاہر، منسٹری آف نیشنل ہیلتھ سے ڈاکٹر سلمان، ڈائریکٹر ای پی آئی ڈاکٹر مختار اعوان، پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن سے ڈاکٹر انور جنجوعہ، ڈاکٹر گلزار، ڈاکٹر نعیم مجید، محکمہ صحت کے افسران اور بیرون ممالک سے آئے طبی ماہرین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ نگران صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر جاوید اکرم نے کہاکہ پاکستانی عوام کو خطرناک بیماریوں سے محفوظ رکھنے کیلئے مربوط لائحہ عمل تیار کرنا ہوگا۔ آج پوری دنیا خطرناک بیماریوں سے بچا کیلئے جدید ریسرچ اور ٹیکنالوجی کا استعمال کررہی ہے۔ ڈاکٹر جاوید اکرم نے کہاکہ بیماری کا کوئی بارڈر یا ریڈ لائن نہیں ہوتی، احتیاط ہمیشہ علاج سے بہتر ہوتی ہے۔ صوبائی وزیر صحت نے کہاکہ عوام تک صحت کی بہترسہولیات کی فراہمی حکومت پنجاب کی اوّلین ترجیح ہے۔ دریں اثنانگران صوبائی وزیرصحت ڈاکٹرجاویداکرم نے کہاکہ پاکستان میں صحت کے نظام میں آرٹیفشل انٹیلی جنس سسٹم کے بہت زیادہ فوائدمرتب ہوسکتے ہیں۔آرٹیفشل انٹیلی جنس نظام کے ذریعے مشین کو تمام معلومات فراہم کی جائیں گی۔آئندہ مشین اپنی معلومات کی بنیادپر ہمیں رہنمائی فراہم کرے گی۔ڈاکٹرجاویداکرم نے کہاکہ دوسری ایپلکیشن آوٹ بریک الرٹ بھی متعارف کروارہے ہیں۔پہلے فیزمیں جناح ہسپتال اور پی کے ایل آئی میں آرٹیفشل انٹیلی جنس سسٹم رائج کیاجائے گا۔آرٹیفشل انٹیلی جنس نظام سے صحت کے دونوں محکمہ جات کو فائدہ ہوگا۔سرکاری ٹیچنگ ہسپتالوں میں ایچ آئی ایم ایس سسٹم کے تحت آرٹیفشل انٹیلی جنس نظام کوفعال بنایاجائےگا۔
عوام کو خطرناک امراض سے بچانے کا مربوط لائحہ عمل تیار کرنا ہوگا :ڈاکٹر جاوید اکرم



















