راولپنڈی(بیورورپورٹ)پی ٹی آئی کے ایڈیشنل سیکرٹری عامر محمودکیانی نے 9مئی کو قومی سانحہ کادن قراردیتے ہوئے پی ٹی آئی اور سیاست چھوڑنے کا اعلان کردیا،راولپنڈی پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عامر کیانی نے کہاکبھی افواج پاکستان کےخلاف کوئی بیان نہیں دیا، ہماری بقا اللہ کے بعد فوج کےساتھ جڑی ہے، جوان شہادتیں دے رہے ہیں، چاہتے ہیں سیاسی جماعتیں ادارہ بنیں، بدقسمتی سے سیاسی جماعتیں ادارہ نہیں بن سکیں۔
پی ٹی آئی کی بنیادی رکنیت سے مستعفی اورسیاست سے ہمیشہ کیلئے کنارہ کشی اختیار کررہا ہوں، آئندہ سیاست نہیں کروں گا،عامر محمود کیانی نے مزید کہامجھے نہیں لگتا سیاست میرے بس کی بات ہے، کیا اس لئے سیاست کررہے ہیں اداروں کو بیچ میں لائیں؟، 9 مئی قومی سانحہ کا دن تھا، جی ایچ کیو، کور کمانڈر ہاو¿س پر حملے سے بہت تکلیف پہنچی،فوجی گھرانے سے تعلق ہے جی ایچ کیو اور کور کمانڈر ہاوس پر حملے پر دلی افسوس ہے،عامرکیانی نے مزید کہا اب صرف سبز ہلالی پرچم تھام کرجئیں گے،پی ڈی ایم سمیت کسی سیاسی جماعت میں شامل نہیں ہوں گا،
وزیراعظم نے ’’محفوظ دوا‘‘ ایپلی کیشن کا اجرا کر دیا
ایرانی مینز اور ویمنز ہاکی ٹیمیں پاکستان کا دورہ کریں گی
ایل پی جی سیکٹر کو آگے بڑھانے کا فیصلہ، چین کے ساتھ اہم سرمایہ کاری منصوبہ شیئر
ٹرمپ نے ایران معاملے پر تمام ممکنہ آپشنز کھلے رکھے ہیں:جیرڈ کشنر
بلوچستان میں آپریشنز،بھارتی حمایت یافتہ12 دہشت گرد ہلاک
جینیفر بیریٹو 115 امیدواروں کو شکست دے کر مس یونیورس بن گئیں
آبنائے ہرمز کشیدگی کے باوجود پٹرول قیمتوں میں مسلسل کمی
ADB نے پاکستان کیلئے 25 کروڑ ڈالرز قرض کی منظوری دیدی
طاقت کے مرکز کے قریب ہونے کا مطلب یہ نہیں دوسروں کو روند کر آگے بڑھا جائے:خواجہ آصف
پاکستان میں چینی سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے مشترکہ کمرشل ٹیم تشکیل دینے کا فیصلہ



















