فلمسٹار ثناءنے اپنانام تبدیل کر لیا ،شوہر کا نام ہٹا دیا
لاہور (مشرق نیوز) فلمسٹار ثناءنے اپنانام تبدیل کر لیا ۔ اداکارہ نے علیحدگی کے بعد اپنے نام کے ساتھ جڑا ہوا شوہر کا نام ہٹا دیا ہے ۔ اداکارہ نے اب اپنا نام ثناءفخر سے تبدیل کر کے ثناءنواز رکھ لیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ اداکارہ نے زیر تکمیل پراجیکٹس میں بھی اپنا نام تبدیل کرا لیا ہے اور سوشل میڈیا پر بھی اپنے نام کی تبدیلی کی ہے ۔ اداکارہ نے کہا کہ آئندہ مجھے ثناءفخر کی بجائے ثناءنواز کے نام سے مخاطب کیا جائے اور پراجیکٹس کی تشہیر میں بھی ایسا ہی کیا جائے ۔



















