سٹیج پر متعارف کرانے کا سہرا پروڈیوسر آصف علی راہی کے سر ہے: عائشہ ملک

لاہور(مشرق نیوز) اداکارہ عائشہ ملک نے کہا ہے کہ مجھے سٹیج پر متعارف کرانے کا سہرا پروڈیوسر آصف علی راہی کے سر ہے ، ہمارے ہاں بہت سے فنکار ہیں جو بے پناہ صلاحیت رکھتے ہیں لیکن انہیں مواقع نہیں مل پاتے اور یہ فن ضائع ہو رہا ہے ۔ ایک انٹر ویو میں اداکارہ نے کہا کہ میں آصف علی راہی کی مشکور ہوں انہوں نے مجھے اسٹیج پر کام کرنے کا موقع دیا اور میں نے اپنے فن سے ان کے اقدام کو درست ثابت کر کے دکھایا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ ہر گزرتے دن کے ساتھ میرے فن میں مزید پختگی آئے گی ۔ میں رقص سیکھنے کےلئے بھی خصوصی تربیت حاصل کر رہی ہوں ۔