لاہور(کرائم رپورٹر)آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا لاہور میں پولیس افسر کے اہلکار کو چھڑی مارنے کی وائرل ویڈیو بارے خصوصی پیغام، پولیس کی ڈسپلنڈ فورس میں سزا و جزا کا بیلنس رکھنا ضروری ہے، اہلکار کی ڈیوٹی سے انکار کی صورت میں اس کےخلاف کارروائی ہونا ضروری ہے،مگر کسی افسر کو ہرگز یہ حق نہیں کہ وہ ری ایکشن میں گالی نکالے یا طاقت کا استعمال کرے،ڈسپلن کی خلاف ورزی ہونے پر محکمے میں ڈسپلن میٹرکس کے مطابق بہت سی سزائیں موجود ہیں،ایک اے ایس پی نے کانسٹیبل کو ایک دو یا تین مرتبہ ڈیوٹی کا کہا لیکن وہ ہر دفعہ بیٹھ جاتے تھے،اے ایس پی کو ہرگز حق نہیں تھا کہ وہ اسٹک اٹھاتے یا گالم گلوچ تک بات جا پہنچتی،آئی جی پنجاب کا کہنا ہے کہ ایسا برتاو¿ ان کی لیڈر شپ کو زیب نہیں دیتا،واقعہ کی ویڈیو سامنے آتے ہی اکاونٹیبلٹی شروع کی گئی، ایس ایس پی کی سربراہی میں ہر پہلو سے واقعہ کی انکوائری کی گئی،چار گھنٹے کی باریک بینی سے تمام پوائنٹس کی انکوائری کے بعد پتہ چلا کہ غلطی دونوں اطراف کی ہے،فورس کے تمام سپروائزری افسران کیلئے میرا پیغام ہے کہ وہ نہ تو ماتحت کو گالی دیں سکتے ہیں اور نہ ہی اسٹک اٹھا سکتے ہیں،اے ایس پی نے اپنی غلطی کا اقرار کیا اور بڑے پن کا ثبوت دیتے ہوئے معافی مانگی،کانسٹیبل نے اپنے رویے پر ندامت کی، اقرار کیا کہ اسے یہ ہرگز نہیں کرنا چاہیے تھا،اے ایس پی اور کانسٹیبل دونوں کی یکساں اکاونٹیبلٹی کی گئی ہے، کانسٹیبلز اور ان کے لیڈرز، یعنی آفیسرز، ایک ہیں، متحد ہیں،سب سے اہم بات ہم جرائم کے روکنے کے ساتھ ساتھ ہر بات کے لئے اکاو¿نٹبل ہونگے. ویلفیئر اور موٹیویشن کا سلسلہ اس واقعے کے بعد ایک نئے جذبے کے ساتھ شروع کیا جائے گا،ڈیوٹی کے اوقات کو دیکھا جائے گا، یقینی بنایا جائے گا کہ پوری فورس لیڈرشپ اور کانسٹیبلری مل کر شہریوں کی خدمت و حفاظت میں کوئی کسر نہ اٹھا رکھیں۔
پولیس کی ڈسپلنڈ فورس میں سزا و جزا کا توازن قائم رکھنا ضروری ہے :آئی جی پنجاب

















