لاہور (سپورٹس رپورٹر) پنجاب کے مشیر کھیل وہاب ریاض نے ہاکی اولمپین زاہد شریف سے ملاقات کی ۔اس موقع پر وہاب ریاض نے کہا کھیلوں سے منسلک تمام ہیروز ملک کی شان اور پہچان ہیں، زاہد شریف صاحب نے ملک کا نام عالمی سطح پر روشن کیا ہے۔وہاب ریاض نے کہا کہ پنجاب اسپورٹس انڈونمنٹ فنڈ میں ویٹرنز کے لیے خصوصی پیکیجموجود ہے۔
انہوں نے پنجاب حکومت کی جانب سے ماہانہ 35ہزار روپے وظیفے کا اعلان کرتے ہوئے کہامشکل وقت میں ہم سب ان کے ساتھ ہیں، پنجاب سمیت ملک بھر کے کھلاڑیوں کی فلاح کے لیے ہمہ وقت موجود ہوں۔مشیر کھیل پنجاب نے کہا کہ کھلاڑیوں کے لیے اگلے مالی بجٹ میں تاریخی پیکج لا رہے ہیں۔
اولمپین زاہد شریف دل کے عارضہ میں مبتلا ہیں اور انہوں نے حکومت سے صحت و دیگر امور پر معاونت کی اپیل کی تھی۔
کھیلوں سے منسلک تمام ہیروز ملک کی شان اور پہچان ہیں،وہاب ریاض



















