بائیڈن انتظامیہ اسرائیل کی اٹل حمایت کر رہی ہے: امریکہ

واشنگٹن (مشرق نیوز) اعلی امریکی حکام نے اسرائیلی ہم منصبوں سے بات چیت کی تاکہ فلسطینیوں اور اسرائیلیوں کے درمیان تشدد کے تازہ ترین دور کے درمیان اسرائیل کی سلامتی کلئے بائیڈن انتظامیہ کی اٹل حمایت کی تصدیق کی جا سکے۔میڈیارپورٹس کے مطابق وائٹ ہاﺅس نے ایک بیان میں کہا کہ قومی سلامتی کے مشیر جیک سلیوان نے اپنے اسرائیلی ہم منصب ہینیگبی سے بات چیت کی ہے جس میں غزہ میں جاری تنازع پر تبادلہ خیال کیا گیا۔جیک سلیوان نے اسرائیل کی سلامتی کے لیے بائیڈن انتظامیہ کی اٹل حمایت کی اور اپنے لوگوں کو اندھا دھند راکٹ حملوں سے بچانے کے اسرائیل کےحق کی تصدیق کردی۔سلیوان نے جنگ بندی کے لیے جاری علاقائی کوششوں کا بھی ذکر کیا تاہم انہوں نے کشیدگی کو کم کرنے اور مزید جانی نقصان کو روکنے کی ضرورت پر زور دیا۔ فلسطینی دھڑوں نے غزہ کی پٹی سے سینکڑوں راکٹ داغے جب اسرائیل نے اپنی فضائی بمباری جاری رکھی جس میں عسکریت پسندوں اور متعدد شہریوں سمیت کم از کم 20 فلسطینی مارے گئے۔