ناجائزقبضے والی تمام سرکاری زمینیں ایکشن کر کے واگزار کرائی جائیں :کمشنر ساہیوال

ساہیوال(بےورورپورٹ)کمشنر ساہیوال ڈویژن شعیب اقبال سید نے سرکاری زمین کے تحفظ اوراسے عوامی فلاحی منصوبوں پر استعمال کرنے کے لئے ایک جامع ڈائریکٹری بنانے کی ہدایت کی ہے۔ ڈائریکٹری میں زمین کے موجودہ استعمال کے بارے میں بھی تمام تفصیلات دی جائیں،کمشنر کی ہدایت۔وہ یہاں اپنے دفتر میں بورڈ آف ریونیو کی طرف سے دی گئی ہدایات پر جائزہ اجلاس کی صدارت کر رہے تھے جس میں ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ قیوم قدرت اور تینوں اضلاع کے ایڈیشنل کمشنر ز ریونیو اعتزاز اسلم مارتھ، ملک احمد فراز اعوان اور رانا محمد عمر نے شرکت کی -انہو ں نے ہدایت کی کہ ناجائزقبضے والی تمام سرکاری زمینوں پر ایکشن کر کے انہیں واگزار کرایا جائے اور لیز پر دی گئی اراضی کا مکمل کرایہ بھی وصول کیا جائے -کمشنر شعیب اقبال سید نے لیز پر دی گئی زرعی اراضی کے کرایہ داروں کی طرف سے کرایہ جمع نہ کروانے کے رحجان پر ناراضگی کا اظہار کیا۔انہو ں نے نجی ہاوسنگ سکیموں میں سرکاری رقبہ خصوصا کھال یا رستہ کو بغیر معاوضہ ادا کئے شامل کرنے پر بھی ریونیو افسران کی سرزنش کی اور تینوں اضلاع سے مکمل رپورٹ طلب کر لی۔اجلاس میں بتایا گیا کہ ساہیوال ڈویژن میں 6471ایکٹر زمین پر غیر قانونی قبضہ ہے جبکہ 5918ایکٹر زمین خالی موجود ہے۔کمشنر شعیب اقبال سید نے عارضی کاشت کےلئے موجودہ 2189ایکٹر رقبے کو الاٹ کرنے کی بھی ہدایت کی اور اس کے لئے تینوں اضلاع میں نیلامی شیڈول طلب کر لیا ۔