لاہور (مشرق نیوز) شوبز سے وابستہ جڑواں بہنوں ایمن خان اور مناہل خان نے کہا ہے کہ شادی کے بعد وقتی طو رپر شوبز سے بریک لی ہے ، شادی سے پہلے بہت کام کیا ہے اوراپنی محنت سے نام بنا یا ہے ۔ مشترکہ انٹر ویو میں انہوں نے کہا کہ ہمارے خیال میں شادی کے بعد بچے اور شوہر ترجیح ہو جاتے ہیں ،پہلے بچوں کو ذمہ داریاں احسن طریقے سے سر انجام دینی چاہئیں ،جب بچے سمجھدار ہو جائیں گے تو ضرور شوبز انڈسٹری میں کا م کریں گی کیونکہ ہماری پہچان ٹی وی ہے ۔دونوں بہنوں نے کہا کہ ہم خود کو صرف ٹی وی تک محدود رکھیں گی ۔
شادی کے بعد وقتی طو رپر شوبز سے بریک لی ہے: ایمن خان ، مناہل خان



















