لاہور( خبر نگار)چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سے کینیڈاکی اپوزیشن پارٹی کے لیڈر پیٹرک بران نے زمان پارک میں ملاقات کی،ملاقات میںملکی سیاسی صورتحال اورمعاشی پالیسیوں پر تبادلہ خیال کیا گیا ،اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہاپاکستان میں جلدانتخابات ہی مسائل کاحل ہیں،ملک کو فلاحی ریاست بنانا چاہتے ہیں جہاں سب کےلئے یکساں قانون ہو، حکمران انتخابات سے خوفزدہ ہیں،انتخابات کا راستہ روکنے کےلئے حکمران آئین شکنی کاراستہ اختیارکررہے ہیں۔
دریں اثناوزیراعلیٰ خالد خورشید کی قیادت میں گلگت بلتستان کابینہ و اسمبلی اراکین کے وفد نے زمان پارک میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سے خصوصی ملاقات کی، عمران خان نے ملک میں آئین کی بالادستی، قانون کی حکمرانی اور حقیقی آزادی کی تحریک میں گلگت بلتستان کے عوام کے کردار کو سراہا، وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید نے کہا ریلی میں شرکت گلگت بلتستان کے عوام کی امنگوں کی ترجمانی ہے،آئین کی بالادستی و قانون کی حکمرانی کیلئے بڑی سے بڑی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔
علاوہ ازیںعمران خان نے ٹوئٹر پر علی امین گنڈاپور کے ڈیرہ اسماعیل خان میں شاندار استقبالیہ ریلی کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کہاڈیرہ اسماعیل خان میں 75استقبالیہ مقامات کےساتھ علی امین گنڈا پور کی ریلی بڑی تھی جس میں شریک توانائی سے بھرپور لوگ 20کلومیٹر تک گاڑی کےساتھ پیدل چلتے رہے،عمران خان نے کہاجیل و زیر حراست تشدد کے ذریعے نظریات کا خون نہیں کیا جا سکتا، فسطائی حکمران اپنے ہتھکنڈوں سے قانون کی حکمرانی اور حقیقی آزادی کی تحریک کو تقویت ہی پہنچا رہے ہیں۔
مزید برآںویڈیو لنک خطاب میں عمران خان نے بدھ سے پنجاب بھر میں جلسوں کااعلان کردیا،عمران خان نے کہاگزشتہ روز4 ہزار 200 مقامات پر لوگ نکلے، کبھی ملکی تاریخ میں ایسا نہیں ہوا، لوگ کسی شخصیت نہیں آئین کی حفاظت کرنے کےلئے نکلے ہیں،علی امین گنڈا پور کو ایک ماہ حراست میں رکھ کر تشدد کیا گیا لیکن ڈیرہ اسماعیل خان نے تاریخی استقبال کیا، فسطائیت کے ذریعے آپ عوام کے دلوں میں سرائیت کرنے والی تحریک کو روک نہیں سکتے،سب کو بتانا چاہتا ہوں اگلی بار کال دوں گا توتاریخی ہو گی۔
سابق وزیراعظم نے کہا کارکنوں کو پکڑنے سمیت کچھ بھی کر لیں پی ٹی آئی کو نقصان کی بجائے فائدہ ہو گا اگر ملک کو دلدل سے نکالنا ہے تو الیکشن ہی حل ہے، کسی بیوقوف سے بھی پوچھیں گے تو وہ بھی یہی بتائے گا الیکشن ہی مسائل کا حل ہے،چیف جسٹس آئین کےساتھ کھڑے ہیں، پی ڈی ایم حکومت کھل کر سپریم کورٹ پر حملے کر رہی ہے، حکمران آئین توڑنے اور سپریم کورٹ کے فیصلے کےخلاف جانے کو تیار ہیں۔
جبکہ عمران خان کی زیر صدارت لاہور کے ٹکٹ ہولڈرز کا اجلاس ہوا ،انتخابی مہم پر تبادلہ خیال کیا گیا،سابق وزیر اعظم عمران خان نے لاہور کے ٹکٹ ہولڈرز کوہدایات جاری کرتے ہوئے کہا تمام امیدوار انتخابی مہم تیز کر دیں، ڈور ٹو ڈور مہم، ریلیوں اور جلسوں کی تعداد میں اضافہ کیا جائے،زیادہ سے زیادہ لوگوں تک تحریک انصاف کا بیانیہ پہنچائیں ، امیدوار اپنے حلقوں میں پارٹی کے ناراض دھڑوں کے تحفظات دور کر کے الیکشن مہم میں شامل کریں۔
ویمن کرکٹرز کے سینٹرل کنٹریکٹس کا اعلان
فضل الرحمن کے ساتھ ہونیوالے واقعے پر پنجاب حکومت سے رابطہ کروں گا: گورنر کے پی
قانون سازی کے پیچھے چھپی نیتیں اکثر اداروں کو سمجھ نہیں آتیں: محسن کیانی
سابق وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری منسوخ
پاکستان کا 2035 تک چاند پر اترنے کا ہدف ہے:احسن اقبال
جنگ میں فتح کے قریب ، ایران کو معاہدے کا موقع دے رہے ہیں: ٹرمپ
کارڈیک ایمرجنسی میں چند لمحوں کی تاخیر خطرناک ثابت ہو سکتی ہے،پروفیسر سید عمران الحسن
ٹوبہ ٹیک سنگھ ،خوفناک ٹریفک حادثہ، ایک خاندان کے 8 افراد جاں بحق
کویت ، ایرانی ڈرون حملے میں 2 اطالوی شہری ہلاک،پاکستانی سمیت4افراد زخمی
محفوظ دوا ایپ کااجرا،پاک چین تعاون حقیقی معنوں میں ستاروں تک جا پہنچا، وزیراعظم



















