حکمرانوں نے ملک کا بیڑہ غرق کردیا :مشرق سروے میں شہریوں کی دہائی

لاہور (رپورٹ: میاں ساجد/ عکاسی: واحد شہزاد) مہنگائی نے کرب میں مبتلا کر دیا، جس ملک میں پینے کا پانی فروخت ہوتا ہو اس ملک کی عوام کیسے خوشحال ہو سکتی ہے، ریاست اور عوام کا معاہدہ سبوتاژ ہونا آئین شکنی ہے، غریب کے حقوق کی جنگ لڑنے والے عوام کو دھوکہ دے رہے ہیں، سیاست مفادات کا گورکھ دھندہ، متوسط طبقہ خود کشیاں کرنے پر مجبور، موجودہ مہنگا دور قرب قیامت، سیاست کی لڑائیاں محض اقتدار کی جنگ ہے ۔ ان خیالات کا اظہار شہریوں ظہور، اعجاز احمد، اختر، زیب، محمود، نعمان علی اور کامران نے روزنامہ ”مشرق“ سروے میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ ظہور احمد کا کہنا تھا کہ ملک میں قانون صرف نام کا ہے جو غریبوں پر نافذ العمل ہے عام شہری کیلئے محنت مزدوری کرکے بچوں کی کفالت کرنا بہت مشکل ہے، پانچ روپے کی چیز 100 روپے میں میسر ہونا حکومت کی کمزوری کی علامت ہے سیاست دانوں نے ملک کا بیڑہ غرق کرنے میں کوئی بھی کسر نہیں چھوڑی پاکستان میں غریب ہونا وہ جرم ہے جس کا نتیجہ موت ہے ۔ غریب کو ایک بجلی کا بل پاگل کر دیتا ہے اور امیروں کیلئے لاکھوں کے کھانے ضائع کرنا قیامت کی نشانی ہے ۔ اعجاز احمد نے کہا کہ اربوں کھربوں کے اثاثے رکھنے سیاست دانوں کو غریبوں اور عوام سے کیا غرض الیکشن پر کروڑوں لگاکر کھربوں کمانا سیاست دانوں کی سوچی سمجھی اور پرانی روایا ت ہے، عوام کو سیاسی شعور ہونا چاہیے کہ ان کے ووٹ کی حیثیت کیا ہے ۔ موجودہ صورتحال خطرناک اور درد ناک حالاتوں سے نبرد آزما ہونا عوام کے بس سے باہر ہے کاش ہمارے ملک سے لیڈران کی بہتات کا خاتمہ ہو ۔ سیاسی جماعتوں کے تانے بانے آپس میں ایک مفادات ایک پس تو غریب رہا ہے جس کیلئے پاکستان میں کچھ بھی ہونے والا نہیں آنے والے دور میںغریب کیلئے ایام زندگی گزارنا اور مشکل ہو ں گے۔ سیاسی لڑائیوں سے ہمیں کیا غرض ہم عوام کو طرز زندگی چاہیے اختر زیب محمود نعمان اور کامران علی نے کہا کہ ریاست اور عوام کے مابین معاہدہ خوشحال زندگی عوامی مسائل کا تدارک اور ان کی نبض شناسی لیکن پاکستان کے سیاست دانوں نے جسے آج تک پورا نہیں کیا ۔ مہنگائی میں ہو شربا اضافہ اور غریبوں کیلئے موت کا پیغام ہے جس پر سیاستدانوں کی توجہ نہ ہونا ریاست کی کمزوری کی علامت ہے۔ سیاست دانوں نے عوام کی لڑائی خاک لڑنی ہے انہیں اپنے سیاسی مفاد درکار ہیں۔ نام عوام کا اور لالچ اپنے نظام میں تبدیلی کے خواہشمند ہیں جس سے غریب مستفید ہوں ۔ ٹیکس ادا کرکے ملک غریب چلائیں اور معیشت کا بیٹرہ تباہ کرنے کیلئے سیاست دان دو دو ہاتھوں سے ملکی دولت سے اپنی نسلوں کو سنواریں تو اس ملک میں عوام کبھی خوشحال نہیں ہو سکتی ۔ عوام سے ازلی دھوکے سیاست دانوں ا وڑھنا بچھونا جس سے نجات ممکن نہیں ۔