عمران خان کی ہٹ دھرمی کے باعث مذاکرات کامیاب نہ ہوسکے :قمر زمان کائرہ

لاہور ( قاسم رضا سے ) پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما و وزیر مملکت برائے آزاد کشمیر گلگت و بلتستان قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ ہینڈلرز کے زور پر حکومت اور سیاست کرنیوالے ٹولے کو روزانہ اقتدار کے دورے پڑتے ہیں ۔ بڑے کھلے دل کیساتھ اتحادی حکومت نے مذاکرات شروع کئے مگر پی ٹی آئی کی بے اختیار ٹیم فیصلہ کی پوزیشن میں ہیں تھی اس لئے عمران خان کی ہٹ دھرمی کے باعث مذاکرات کامیاب نہ ہو سکے ۔ ہم مذاکرات پر یقین رکھتے ہیں اور پی ٹی آئی سے دوبارہ مذاکرات کرسکتے ہیں۔ عمران خان نے 20ہزار ارب روپے قرض لیکر بچے بچے کو مقروض کر دیا۔عمران حکومت پاکستان کو بحرانوں کا شکار کر گئی ہم نے اس ملک کو بچانا ہے۔پارلیمان نے حکومت کو پابند کیا ہے کہ ہم چار ججوں کا فیصلہ مانتے ہیں، ہماری یہ مجبوری ہے پارلیمان دو، تین کا فیصلہ نہیں، مانتی بجٹ کے بعد اتحادیوں کی مشاورت سے اسمبلی تحلیل کی جاسکتی ہے جبکہ پی ٹی آئی کا مطالبہ تھا کہ اسمبلیاں 14 مئی سے پہلے تحلیل کریں۔ قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ90دن صرف پنجاب کیلئے نہیں کے پی کیلئے بھی ہیں ۔ پیپلز پارٹی کو کسی سے سند یا اپنی قیادت کی صفائیاں دینے کی ضرورت نہیںہمارا بد ترین مخالف بھی کہتا ہے کہ شہید بھٹو سے بڑا پاکستان کا کوئی لیڈر نہیں تھا۔تاریخ اور ہمارے مخالفین گواہی دے رہے ہیں۔قمر زمان کائرہ نے کہا کہ ڈائیلاگ آصف زرداری اور بلاول بھٹو کا ورثہ ہے ۔ پاکستان کو بحرانوں سے نکالنے کیلئے عمران کو مذاکرات کی دعوت دی ہمیںذزمہ داری ملتی ہے حکومتی تاج نہیں ملتے ۔انہوں نے کہا کہ ہماری منزل اقتدار نہیں،ملک کو بلاول ہی بحرانوں سے نکالے گا۔انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس تاریخی ورثہ اور نوجوان چیئرمین کی قیادت موجود ہے ،ہمارے مخالفین جھوٹ بیچتے ہیں اور ہم اپنا سچ ثابت نہیں کر پا رہے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان بتائیں 9برس کے دوران کے پی کے میں کتنے ہسپتال اور درسگاہیں بنائیں چار سال میں کوئی ایک منصوبہ بھی مکمل نہیں کیا سوائے سیاسی مخالفین کو جیلوں میں ڈالنے کے یاد رکھو بھٹو شہید سے لیکر پاکستان کی خارجہ پالیسی پر پیپلز پارٹی کے انمٹ نقوش ہیں۔قنر زمان کائرہ نے کہا کہ مدینے کی ریاست کی باتیں ضیاء نے بھی کیں مدینے والا تو ساری دنیا کو سچ بولنے کا بتاتا رھا۔انہوں نے کہا کہ آج ملک کو بحرانوں کا شکار کرنیوالا بڑے بحران پیدا کرنا چاہتا ہے،عمران ایک نعرہ لگانے کے بعد پھر چار دن بعد نئی ڈگڈگی بجانا شروع کر دیتا ہے ہم اقتدار کیلیے نہیں پاکستان کو گہری کھائی میں گرنے سے بچانے کیلیے آئے،عمران الیکشن کمشن اور پاک فوج پر حملہ آور ہواوہ اپنے مرضی کے افسر اور لوگ لانا چاہتا تھا۔اگر اسکا یہ ارادہ کامیاب ہو جاتا تو پاکستان ڈیفالٹ کر جاتا پاکستان کی ریاست کو مشرق اور مغرب سے خطرہ ہے۔