پیرس (مشرق نیوز) سعودی عرب میں سیر سپاٹے لائنل میسی کو مہنگے پڑگئے،فرنچ کلب پیرس سینٹ جرمین نے لائنل میسی کو دو ہفتوں کے لیے معطل کر دیا۔فرنچ میڈیا کے مطابق ٹیم ٹریننگ چھوڑ کر بغیر بتائے سعودی عرب جانے پر فرنچ فٹبال کلب پیرس سینٹ جرمین نے چمپئن فٹبالر لیونل میسی کو دو ہفتوں کیلئے معطل کیا۔فرنچ میڈیا کے مطابق میسی اور پی ایس جی کے درمیان 2سالہ تاریخی ڈیل ہوئی تھی، میسی اور پی ایس جی کے درمیان معاہدہ رواں گرمیوں کے سیزن میں ختم ہو رہا ہے، لیونل میسی کو دو ہفتوں کے پیسے بھی نہیں دیئے جائیں گے، لیونل میسی پی ایس جی کے ساتھ معاہدہ ختم ہونے پر کلب کو چھوڑ سکتے ہیں۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق سعودی فٹبال کلب آل ہلال نے لیونل میسی کو ایک سالہ معاہدے کی آفر کی ہوئی ہے، سعودی فٹبال کلب نے میسی کو 400 ملین پاﺅنڈ کی آفر کی ہے۔
سعودی عرب میں سیر سپاٹے لائنل میسی کو مہنگے پڑگئے



















