کراچی ایکسپریس کی بوگی میں آتشزدگی سے 4 بچوں سمیت 7 افراد جاں بحق

خیرپور ( ) کراچی ایکسپریس کی بوگی میں آتشزدگی سے 4 بچوں سمیت 7 افراد جاں بحق ہوگئے۔

ٹنڈو مستی اور خیرپور کے درمیان کراچی ایکسپریس کی بوگی نمبر 4 میں آگ لگی۔

ڈی سی او ریلوے محسن سیال کے مطابق آگ لگنے کی وجہ سے خاتون چلتی ٹرین سے چھلانگ لگانے پر زخمی ہونے کے بعد چل بسی جبکہ ایک شخص بوگی کے اندر ہی جھلس کر انتقال کرگیا۔



ٹرین حادثے کے دوران 4 بچے لاپتا ہوگئے اورکافی دیر بعد چاروں بچوں کی لاشیں جلی ہوئی بوگی سے مل گئیں، ایک اور شخص کی لاش بوگی سے ملی۔

جاں بحق خاتون اور چاروں بچے ایک ہی خاندان کے ہیں۔


کئی گھنٹے بعد جلی ہوئی بوگی ٹریک سے ہٹاکر کراچی سے ا ندرون ملک جانے والا اپ ٹریک بحال کر دیا گیا۔