شہر میں ٹریفک کی صورتحال بدترین ،وارڈنز ناجائز چالانوں میں مصروف
لاہور (حافظ کاشف سندھو سے )شہر میں ٹریفک کے مسائل میں وقت گزرنے کے ساتھ اضافہ ہوتا چلا جا رہا ہے۔ لاہور کی قریباً تمام ہی سرکوں پہ ٹریفک جام معمول بن چکا ہے۔ ٹریفک قوانین کی پاسداری ہمارے عوام کرتے ہی نہیں۔ٹریفک پولیس اہلکار بھی اپنے فرائض سے کوتاہی برتتے ہیں، سڑک کنارے کھڑے بے جا چالان کرتے رہنا یا گپیں ہانکنا اور موبائل استعمال کرنا ان کا معمول ہے شہریوں کے ساتھ بدتمیزی سے پیش آنا ان کی عادت بن چکی ہے جس سے لاہور کے شہری دہری ازیت کا شکار ہیں وارڈن دو یا چار کی ٹولیوں میں کھڑے گپیں ہانکتے رہتے ہیں بھلے ہی ٹریفک غیر منظم طریقے سے رواں دواں رہے، اس سے انہیں کوئی سروکار نہیں ہوتا۔ بدترین ٹریفک جام کی صورت حال آئے روز ہی لاہور کے شہریوں کو درپیش رہتی ہے،ا±ن کا منٹوں کا سفر گھنٹوں پر محیط ہوجاتا ہے، انہیں ٹریفک جام میں شدید اذیت سے دوچار ہونا پڑتا ہے۔ صوبائی داروالحکومت لاہور میں ٹریفک کا مسئلہ حل ہونے کا نام نہیں لے رہا ان کا حل جھوٹی پریس ریلیزیں جاری کر کہ نکالا جا رہا ہے شہر کی ایک دو سڑکیں احتجاج یا کسی سیاسی سرگرمی کی وجہ سے اگر بند ہوجائیں تو پورے شہر کی ٹریفک جام معمول بن چکا ہے جس کے باعث شہریوں کو مشکلات کاسامنا کرنا پڑتا ہے جبکہ متعلقہ حکام اس سلسلے میں ٹریفک میں بہتری لانے کیلئے مسلسل ناکامی سے دو چار نظر آنے ہیں کارخانوں, مارکیٹ سے لیکر جی ٹی روڈ اور سٹی ڈویژن سمیت دیگر شاہراہوں پر ٹریفک جام رہتی ہے تاہم متعلقہ حکام کی جانب سے اس حوالے سے کوئی جامع حکمت عملی سامنے نہ آسکی جس سے شہریوں میں بھی تشویش پائی جانے لگی ہیں جبکہ رہی سہی کسر کسی نہ کسی گروپ کی جانب سے روزانہ کے احتجاج کے باعث گاڑیوں کی لمبی قطاروں نے پوری کر رکھی ہے جس سے مزید ٹریفک کی روانی متاثر ہونے لگی ہے اس کے علاوہ شہر کے بازاروں میں تجاوزات کے باعث بھی ٹریفک کا مسئلہ حل ہونےکا نام نہیں لے رہا شہریوں نے اس سلسلے میں مطالبہ کیا ہے کہ ٹریفک کا مسئلہ حل کرنے کیلئے ٹھوس منصوبہ بندی کی جائے۔ صوبائی دارالحکومت لاہور میں سیاسی وسماجی سرگرمیوں کے سبب کوئی نہ کوئی ایسا مسئلہ درپیش رہتا ہے جس کے باعث شہر کی ٹریفک جام ہو جاتی ہے اور لوگ منٹوں کا سفر گھنٹوں میں خجل وخوار ہو کر طے کرنے پر مجبور ہوتے ہیں۔اتوار کی چھٹی کے بعد کام کا پہلا دن عموماً ٹریفک رش کا ہوتا ہے۔ ٹریفک جام کا یہ عالم ہوتا ہے کہ روزانہ کی بنیاد پر لوگ بروقت دفاتر پہنچ پاتے ہیں نہ طلبائ اسکول،کالج اور یونیورسٹی یہاں تک کہ مریضوں کو بھی ٹریفک جام کی وجہ سے ہسپتال پہنچنے میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ سنگین حالت سے دوچار بعض مریض ٹریفک جام میں پھنسی ایمبولینسوں میں ہی دم توڑ جاتے ہیں۔بے ہنگم اور بے ترتیب ٹریفک نے شہر کا حسن چھین لیا ہے۔ آپ شہر کی مرکزی شاہراہ کے ساتھ سروس روڈ اور کسی بھی لنک روڈ کی طرف چلے جائیں آپ کو ٹریفک کا دباو¿ اذیت ناک لمحات سے دو چار کر دے گا۔ ٹریفک جام میں ایمبولینس یا ریسکیو 1122کی ایمرجنسی گاڑی گھنٹوں پھنسی رہتی ہیں کوئی بھی اسے راستہ دینے تک کو تیار نہیں ہوتا نہ ہی کوءوارڈن ان کو راستہ دلوانے کی زحمت کرتا ہے پولیس کی ناکہ بندیوں، غیر قانونی پارکنگ، تجاوزات اور بے ہنگم تعمیرات کی وجہ سے ٹریفک جام روز کا معمول بن گیا ہے۔ ان معاملات میں جو صورتحال سامنے آئی ہے اس میں ٹریفک کے مسائل اور مشکلات اس لئے بھی فطری امر ہیں جن کو جھوٹی پریس ریلیزوں کی بجائے عملی اقدامات کے زریعے درست کرنے کی ضرودت ہے۔ شہریوں نے آئی جی پنجاب اور سی سی پی او سے اپیل کی ہے وارڈنز کو بےجا چالان اور شہریوں سے بدتمیزی سے روکا جاے اور سی ٹی او لاہور کو ٹریفک کی روانی کو یقینی بنانے کیلئے عملی اقدامات کرنے کے احکامات جاری کئے جائیں۔

















