کالعدم تنظیم عمران خان کو نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کر رہی ہے،وزارت دفاع کی خفیہ رپورٹ

اسلام آباد: خفیہ رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کالعدم تنظیم عمران خان کو نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کر رہی ہے۔

سپریم کورٹ میں جمع کرائی گئی وزارت دفاع کی خفیہ رپورٹ کے مندرجات کے مطابق کالعدم تنظیم عمران خان کو نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کر رہی ہے۔

عمران خان کو نقل و حرکت اور جلسہ جلوس ریلی میں ٹارگٹ کیا جا سکتا ہے شرپسند مذہبی عناصر بھی نشانہ بنا سکتے ہیں۔

خفیہ رپورٹ میں بتایا گیا رانا ثنا اور خواجہ آصف کی بھی ٹارگٹ کلنگ کا تھریٹ موجود ہے جبکہ ٹی ٹی پی اور غیر ملکی کالعدم تنظیم ن لیگ اور پیپلز پارٹی کی لیڈر شپ کو نشانہ بنا سکتی ہے۔