سب کوآئین کے ساتھ کھڑا ہونا ہے، بلاول بھٹو

کراچی: وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے اپنے پیغام میں کہا ہے قوم خوشیوں کے موقع پر کشمیریوں کو یاد رکھے، مظلوموں کی حمایت جاری رکھیں گے۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا دعا ہے عید کا بابرکت دن ہم وطنوں اور پوری دنیا کے لیے امن و خوشحالی کا وسیلہ ثابت ہو۔ عیداس عزم کےساتھ منانی چاہیے معاشرے سےتقسیم کاخاتمہ کریں گے۔

سب کوآئین کے ساتھ کھڑا ہونا ہے جو حقیقی معنوں میں پاکستان کاآئینہ دارہے۔ عیدپرمادروطن کے لیے اپنی جان قربان کرنے والےشہداکوبھی یادرکھیں۔ وطن کے لیے شہید ہونے والوں کےاہلخانہ سےاظہاریکجہتی کرتےہیں۔

عوام عید پر نادار و محتاج افراد کو اپنی خوشیوں میں شامل کرنا نہ بھولیں۔