مشرقی پاکستان کی تاریخ دہرا ئی جارہی ہے، عمران خان

لاہور (خبر نگار) سابق وزیراعظم وچیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہاہے پرتشدد کارروائیوں میں ملوث لوگ مشرقی پاکستان کی تاریخ دہرا رہے ہیں،سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا علی امین گنڈاپور کو ذہنی اذیت دینے یا تذلیل کی غرض سے دوران حراست شہر شہر گھمانے کا رویہ روا رکھا جا رہا ہے اس کی وجہ علی امین گنڈا پور پارٹی کی نظریاتی شخصیات میں سے ایک ہیں اور پی ٹی آئی کارکنوں میں ہر دلعزیز ہیں۔

احمقانہ کارروائیوں میں ملوث لوگ احساس تک سے محروم ہیں، منفی ہتھکنڈوں سے اپنے لئے ذلت کا سامان اور ملت و ریاست کے مابین فاصلے بڑھانے کے علاوہ کچھ نہیں کر رہے جو کچھ مشرقی پاکستان میں کیا گیا وہی سب پھر سے دہرایا جا رہا ہے۔