عیدالفطر پر صوبہ بھر میں سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کئے جائیں :آئی جی پنجاب

لاہور(کرائم رپورٹر) انسپکٹر جنرل پنجاب پولیس ڈاکٹر عثمان انور نے عیدالفطر کے موقع پر صوبہ بھر میں سکیورٹی انتظامات فول پروف بنانے کے احکامات جاری کردیے۔تفصیلات کے مطابق آئی جی پنجاب کی زیر صدارت عیدالفطر کے موقع پر سکیورٹی انتظامات کے حوالے سے سنٹرل پولیس آفس میں ویڈیو لنک کانفرنس کا انعقاد ہوا، صوبے کے تمام آر پی اوز، سی پی اوز اور ڈی پی اوز نے کانفرنس میں بذریعہ ویڈیو لنک شرکت کی، تمام افسران نے جمعتہ الوداع ، چاند رات اور نماز عید الفطر اجتماعات کے سکیورٹی انتظامات بارے بریفنگ دی۔دوران بریفنگ بتایا گیا کہ صوبہ بھر میں جمعتہ الوداع کے 30 ہزار سے زائد اجتماعات اور یوم القدس کی 117 ریلیوں کے سکیورٹی فرائض 40 ہزار سے زائد افسران ، اہلکار اور رضاکار مل کر سر انجام دیں گے، چاند رات پر مارکیٹوں، بازاروں اور دیگر حساس مقامات کی سکیورٹی کیلئے 19 ہزار سے زائد افسران و اہلکاروں سمیت رضاکار بھی متعین ہونگے۔اجلاس کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ صوبہ بھر میں 23 ہزار642 مساجد، امام بارگاہوں اور 823 کھلے مقامات پر ہونے والے نماز عید اجتماعات کی سکیورٹی پر بطور خاص فوکس کیا جائےگا، سکیورٹی انتظامات کے دوران 150 واک تھرو گیٹس ، دس ہزار 895 میٹل ڈکٹیٹرز اور 3 ہزار769 سی سی ٹی وی کیمرے بھی استعمال کئے جائیں گے۔دوسری طرف صوبے پولیس کی پٹرولنگ گاڑیوں میں جرائم پیشہ افراد کو پکڑنے کے جدید کمپیوٹر سسٹم کی تنصیب کا آغاز ہو گیا، جرائم کی روک تھام کیلئے امریکہ اور برطانیہ میں مستعمل اس نظام کو پنجاب پولیس نے اپنی ورکنگ کا حصہ بنالیا۔ڈی آئی جی ٹیلی کمیونی کیشن عمران احمر نے آئی جی پنجاب کوکمپیوٹر سسٹم میں ای پولیس پوسٹ کی ورکنگ بارے بریفنگ دی۔ آئی جی پنجاب کا کہنا ہے کہ موٹر وے، دوسرے صوبوں کی پولیس اور ایف آئی اے کو مطلوب اشتہاریوں کا ڈیٹا بھی اس ایپ میں شامل کیا گیا ہے، جدید کمپیوٹر سسٹم کے ذریعے سڑک پر چلنے والی کسی بھی گاڑی کے چوری شدہ یا کلیئرنس بارے معلوم ہو جائےگا۔دریں اثناءاشتہاریوں کیلئے بری خبر، پولیس کی پٹرولنگ گاڑیوں میں جرائم پیشہ افراد کو پکڑنے کے جدید کمپیوٹر سسٹم کی تنصیب کا آغاز ،جرائم کی روک تھام کے حوالے سے امریکہ، برطانیہ میں مستعمل اس نظام کو پنجاب پولیس نے اپنی ورکنگ کا حصہ بنالیا۔ ڈی آئی جی ٹیلی کمیونیکیشن عمران احمر نے آئی جی پنجاب کوکمپیوٹر سسٹم میں ای پولیس پوسٹ کی ورکنگ بارے بریفنگ دی۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ موٹر وے، دیگر صوبوں کی پولیس اور ایف آئی اے کو مطلوب اشتہاریوں کا ڈیٹا بھی اس ایپ میں شامل کیا گیاہے،جدید کمپیوٹر سسٹم کے ذریعے سڑک پر چلنے والی کسی بھی گاڑی کے چوری شدہ یا کلیئرنس بارے معلوم ہو جائے گا۔ جرائم کی روک تھام کیلئے جدید کمپیوٹر ٹیبس میں پنجاب پولیس کی تمام ایپلی کیشنز کو استعمال کیا جاسکے گا۔ چوری اور ریکارڈ میں تحریف شدہ گاڑیوں اور جعلی نمبر پلیٹس کی فوری شناخت سے مجرمان کی گرفتاری کا عمل تیز ہوجائے گا۔اس سہولت کی بدولت پٹرولنگ پولیس کی کارکردگی مزید بہتر جبکہ اشتہاریوں اور دیگرمجرمان کی گرفتاریوں میں تیزی آئے گی۔ آئی جی پنجاب نے کہا کہ ان جدید ٹیبس کی مدد سے پی ایچ پی روزانہ درجنوں اشتہاری اور عدالتی مفروران گرفتار کررہی ہے۔عمران احمر نے کہا کہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر بھی ای پولیس پوسٹ کے ذریعے بلا تاخیر کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔