ساہیوال (چوہدری اشرف سے) ساہیوال میں مفت آٹا تقسیم سنٹرز پر ڈیوٹی سرانجام دینے والی لیڈی کانسٹیبلز کے اعزاز میں آر پی او آفس میں ایک خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں کمشنر ساہیوال ڈویژن شعیب اقبال سید، آر پی او محبوب رشید، ڈپٹی کمشنر اکرام الحق اور ڈی پی او فیصل شہزاد نے 70لیڈی کانسٹیبلز میں تحائف تقسیم کئے۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کمشنر ساہیوال شعیب اقبال سید نے لیڈی کانسٹیلز کی کاوشوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ آپ کی محنت اور لگن سے آٹے کی تقسیم میں بڑی آسانی رہی۔ انہوں نے کہا کہ مختلف سنٹرز پر تعینات لیڈی کانسٹیلز کی رہنمائی اور مدد کی بدولت ضعیف اور معذور خواتین کو بےجا تکلیف سے نجات ملی۔ انہوں نے کہا کہ انتظامی افسران اور پولیس حکام نے بہترین ہم آہنگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اس پروگرام کو کامیاب بنانے میں اہم کردار ادا کیا۔بعدازاں انہوں نے چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو ساہیوال کا بھی دورہ کیا۔ ایڈیشنل کمشنر کوارڈینیشن شفیق احمد ڈوگر بھی ان کے ہمراہ تھے۔ انہوں نے بیورو میں مقیم بچوں سے بات چیت کی اور انچارج چائلڈ بیورو عدنان لقمان کو ہدایت کی کہ بچوں کی تعلیم و تربیت پر خصوصی توجہ دی جائے۔ انہوں نے بیورو میں قائم سکول کا بھی دورہ کیا اور مختلف کلاس رومز کو چیک کیا۔ کمشنر شعیب اقبال سید نے بیورو میں مقیم ایک بچے کی طرف سے بنائی گئی پینٹنگز دیکھیں اور ان میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔ انہوں نے ڈسپینری اور بیورو پلے گرا¶نڈ کا بھی دورہ کیا اور ہدایت کی کہ پلے گرا¶نڈ کو مزید بہتر کیا جائے تاکہ بچوں کے درمیان کھیلوں کے مقابلہ جات کا انعقاد کیا جا سکے۔
فری آٹے کی تقسیم میں انتظامی افسران اور پولیس کا کردار قابل ستائش ہے :کمشنر ساہیوال


















