پاکستان کڈنی اینڈ لیور انسٹیٹیوٹ کو عوام کیلئے مزید سود مند بنائیں گے :ڈاکٹر جاوید اکرم
لاہور (ہیلتھ رپورٹر) نگران صوبائی وزیرصحت ڈاکٹر جاوید اکرم نے پاکستان کڈنی اینڈ لیور انسٹیٹیوٹ کا تفصیلی دورہ کیا۔ ڈین پی کے ایل آئی پروفیسرڈاکٹرفیصل ڈار نے نگران صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر جاوید اکرم کا استقبال کیا۔نگران صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر جاوید اکرم نے پاکستان کڈنی اینڈلیورانسٹیٹیوٹ میں اعلی سطح کے اجلاس کی صدارت بھی کی۔ اس موقع پر ڈاکٹرفیصل امیر،سی ای او پنجاب ہیلتھ انشی ایٹومینجمنٹ کمپنی ڈاکٹرعلی رزاق و دیگرفیکلٹی ممبران نے شرکت کی۔نگران صوبائی وزیرصحت ڈاکٹر جاوید اکرم نے پاکستان کڈنی اینڈلیورانسٹیٹیوٹ کی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا۔ اس حوالے سے ڈین پی کے ایل آئی پروفیسر ڈاکٹر فیصل ڈارنے بریفنگ دی۔ نگران صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر جاوید اکرم نے زیرعلاج مریضوں کی عیادت بھی کی۔ نگران صوبائی وزیرصحت ڈاکٹر جاوید اکرم نے آپریشن تھیٹرز کا بھی دورہ کرکے طبی سہولیات کا جائزہ لیا۔ نگران صوبائی وزیرصحت ڈاکٹر جاوید اکرم نے کہاکہ پاکستان کڈنی اینڈ لیور انسٹیٹیوٹ جگر اور گردے کے امراض میں مبتلامریضوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کررہاہے۔پی کے ایل آئی کی سولرائزیشن کرنے جا رہے ہیں۔ پی کے ایل آئی کے نرسنگ کالج کیلئے بھرتیوں کے حوالے سے بھی پیشرفت جاری ہے۔ ڈاکٹر جاوید اکرم نے کہاکہ پنجاب کی عوام کو صحت سہولت کارڈکے ذریعے پی کے ایل آئی میں مزیدطبی سہولیات فراہم کی جائینگی۔ پاکستان کڈنی اینڈ لیور انسٹیٹیوٹ کو عوام کیلئے مزید سودمند بنائیں گے۔



















